امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، ناگالینڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیے 1,912.99 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دے دی
سال 2025 کے دوران سیلاب، اچانک آنے والے سیلاب بادل پھٹنے کے واقعات، زمین کے تودے کھسکنے اور سمندری طوفان ‘مونتھا’ سے متاثرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے یہ مرکزی امداد منظور کی گئی
اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آندھرا پردیش کے لیے 341.48 کروڑ روپے، چھتیس گڑھ کے لیے 15.70 کروڑ روپے، گجرات کے لیے 778.67 کروڑ روپے، ہماچل پردیش کے لیے 288.39 کروڑ روپے، ناگالینڈ کے لیے 158.41 کروڑ روپے اور جموں و کشمیر کے لیے 330.34 کروڑ روپے کی منظوری دی
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ ہند قدرتی آفات کے دوران ریاستی حکومتوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن ضروری مدد فراہم کی گئی ہے
مالی سال 26–2025 کے دوران مرکزی حکومت نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تحت 28 ریاستوں کو 20,735.20 کروڑ روپے جبکہ قومی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تحت 21 ریاستوں کو 3,628.18 کروڑ روپے جاری کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 11:01AM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ کی صدارت میں قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی(ایچ ایل سی) نے سال 2025 کے دوران سیلاب، اچانک سیلاب بادل پھٹنے، سمندری طوفان ‘مونتھا’ اور زمین کے تودے کھسکنے کے واقعات سے متاثرہ ریاستوں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، ناگالینڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیے 1,912.99 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کی منظوری دی ہے۔
یہ امداد قومی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ(این ڈی آر ایف) سے فراہم کی جائے گی، تاہم اس میں ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) میں دستیاب مالی سال کے ابتدائی توازن کے 50 فیصد کی ایڈجسٹمنٹ کی شرط شامل ہوگی۔ منظور شدہ کل رقم 1,912.99 کروڑ روپے میں سے آندھرا پردیش کے لیے 341.48 کروڑ روپے، چھتیس گڑھ کے لیے 15.70 کروڑ روپے، گجرات کے لیے 778.67 کروڑ روپے، ہماچل پردیش کے لیے 288.39 کروڑ روپے، ناگالینڈ کے لیے 158.41 کروڑ روپے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیے 330.34 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومتِ ہند قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے دوران ریاستی حکومتوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن ضروری مدد فراہم کر رہی ہے۔
یہ اضافی امداد ان رقوم کے علاوہ ہے جو مرکزی حکومت پہلے ہی ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت ریاستوں کو فراہم کر چکی ہے۔ مالی سال 26-2025 کے دوران مرکزی حکومت نے ایس ڈی آر ایف کے تحت 28 ریاستوں کو 20,735.20 کروڑ روپے اور این ڈی آر ایف کے تحت 21 ریاستوں کو 3,628.18 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ ریاستی ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (ایس ڈی ایم ایف) کے تحت 23 ریاستوں کو 5,373.20 کروڑ روپے اور قومی ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (این ڈی ایم ایف) کے تحت 21 ریاستوں کو 1,189.56 کروڑ روپے بھی جاری کیے گئے ہیں۔
**********
ش ح۔ ع و۔ ج ا
U.No. 3955
(ریلیز آئی ڈی: 2239469)
وزیٹر کاؤنٹر : 9