صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈرگ  کے قوانین میں مجوزہ ترمیم خون کی مصنوعات کی ڈوپلیکیٹ وائرل ٹیسٹنگ کو ہٹانے اور گلوبل فارماکوپیئل معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش  ہے

وزارت نے خون کی مصنوعات کے لیے جانچ کے معیارات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ڈرگ رولز 1945 میں ترمیم کے مسودے پر عوامی مشورے طلب کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 9:37AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے 9 مارچ 2026 کو گزٹ نوٹیفکیشن جی ایس آر 164 (ای) کا مسودہ جاری کیا ہے ، جس میں پیرا جی (خون کی مصنوعات کی جانچ) پارٹ XII سی ، شیڈول ایف،ڈرگس رولز 1945میں ترمیم کی تجویز پر عوامی مشورے طلب کیے گئے ہیں ۔

مجوزہ ترمیم کا مقصد خون کی مصنوعات کی جانچ کے لیے بین الاقوامی سطح پر قبول شدہ فارماکوپیئل معیارات کے ساتھ ریگولیٹری ضروریات کو ہم آہنگ کرنا اور ان مصنوعات پر اضافی جانچ کی ضروریات کو ختم کرنا ہے جو عالمی معیار کے طریقہ کار  کے مطابق نہیں ہیں ۔

ہیومن پلازما فار فریکشن ان دی انڈین فارماکوپیا (آئی پی) برٹش فارماکوپیا (بی پی) یونائیٹڈ اسٹیٹس فارماکوپیا (یو ایس پی) اور یورپین فارماکوپیا (ای پی) کے سرکاری مونوگراف کے مطابق پولڈ ہیومن پلازما کے لیے سخت ٹیسٹنگ پروٹوکول تجویز کیے گئے ہیں ۔

ان ہم آہنگ معیارات کے تحت:

  • پلازما کے پہلے یکساں پول کی لازمی طور پر ہیپاٹائٹس بی سرفیس اینٹیجن (ایچ بی ایس اے جی) ہیپاٹائٹس سی وائرس آر این اے اور ایچ آئی وی کے اینٹی باڈیز کے لیے جانچ کی جاتی ہے ۔
  • فریکشنیشن کی اجازت دینے سے پہلے پولڈ پلازما کا ان وائرل مارکرز کے لیے جانچ  منفی (نیگیٹو) آنا ضروری ہے۔
  • پلازما سے حاصل کردہ ادویاتی مصنوعات کی تیاری کے لیے صرف پلازما پول استعمال کیے جاتے ہیں جو ان حفاظتی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

اس کے باوجودموجودہ ضابطہ جاتی فریم ورک کے تحت پہلے سے ٹیسٹ شدہ اور منظور شدہ پلازما پولز سے تیار کی جانے والی حتمی مصنوعات کو دوبارہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں انہی وائرل مارکرز کے لیے دوہری جانچ ہوتی ہے، ایک مرتبہ پولڈ پلازما کے مرحلے پر اور دوبارہ تیار شدہ حتمی مصنوعات کے مرحلے پر۔ اس طرح کی دوہری جانچ بین الاقوامی ضابطہ جاتی طریقۂ کار کے مطابق نہیں ہے۔

مجوزہ ترمیم ضابطہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے، جانچ کے تقاضوں کو سائنسی بنیادوں پر معقول بنانے، اور غیر ضروری کام کاج کے بوجھ کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جبکہ مریضوں کی حفاظت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ فریقین کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ مسودہ نوٹیفکیشن کا جائزہ لیں اور مقررہ مدت کے اندر اپنی آراء اور تجاویز جمع کرائیں۔

 

****

 

ش ح۔ ع و۔  ش ت  

U NO:-3730

 


(ریلیز آئی ڈی: 2237988) وزیٹر کاؤنٹر : 10