وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کناڈا کے وزیر اعظم کے دورے کے ساتھ   دونوں ممالک کے درمیان حقیقی معنوں میں نئی شراکت داری کے لیے مضبوط بنیاد تیار کرنے پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAR 2026 10:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کناڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے دورہ ہند  نے  دونوں ممالک کے مابین حقیقی معنوں میں نئی شراکت داری کے لیے ایک مضبوط بنیاد تیار کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اعتماد، نمو، اختراع اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے ساجھا خوشحالی پر مبنی مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

کناڈا کے وزیر اعظم کے ذریعہ ایکس پر کی گئی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا؛

’’آپ نے صحیح کہا، وزیر اعظم کارنی۔ آپ کے دورے نے  حقیقی معنوں میں نئی شراکت داری کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

میں اعتماد، نمو، اختراع اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے ساجھا خوشحالی پر مبنی  مستقبل کی تعمیر کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کو لے کر پرجوش ہوں۔

@MarkJCarney ‘‘

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3360


(ریلیز آئی ڈی: 2235322) وزیٹر کاؤنٹر : 41