وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے مائیکرون ٹیکنالوجی کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی، جانچ اور پیکجنگ مرکز ( اے ٹی ایم پی)کے افتتاح کے موقع پر گجرات کے سانندمیں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 FEB 2026 10:21PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے سانند میں مائیکرون ٹیکنالوجی کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی، جانچ اور پیکجنگ مرکز(اے ٹی ایم پی) کے افتتاح کے دوران اپنے خطاب کی جھلکیاں مشترک کیں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پیغامات میں وزیراعظم مودی نے کہا:
“مائیکرون کے سیمی کنڈکٹر مرکز کا افتتاح ٹیکنالوجی کی قیادت کی جانب ہندوستان کے سفر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔”
“سانند میں مائیکرون کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی، جانچ اور پیکجنگ مرکز(اے ٹی ایم پی) میں تجارتی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی ہندوستان عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین کا ایک اہم حصہ بن جائے گا اور اس شعبے میں ہمارا کردار مزید مضبوط ہوگا۔”
“آج ہندوستان جس رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، اس کی واضح عکاسی سانند میں مائیکرون کے مرکز سے ہوتی ہے۔”
“ہندوستان تیار ہے۔ ہندوستان قابل اعتماد ہے۔ ہندوستان نتائج فراہم کرتا ہے۔”
“اس سال کے بجٹ میں ہم نے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن 2.0 کا اعلان کیا، جو ملک کے اندر ہی میٹریل، پرزہ جات اور خدمات کی طلب میں نمایاں اضافہ کرے گا۔”
“میں ہندوستان کے شراکت داروں اور عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلاتا ہوں…”
“ہندوستان کے لیے فخر کا دن!
مائیکرون ٹیکنالوجی کے سیمی کنڈکٹر اسمبلی، جانچ اور پیکجنگ مرکز (اے ٹی ایم پی )کا آج سانند میں افتتاح کیا گیا۔
اس موقع کی چند جھلکیاں پیش ہیں…”
***
ش ح۔م م۔ش ب ن
U-3245
(ریلیز آئی ڈی: 2234391)
وزیٹر کاؤنٹر : 28
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam