وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پڈوچیری میں 2700 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز، قوم کے نام وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAR 2026 6:03PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پڈوچیری میں 2700 کروڑ روپے سے زائد کے بقدر کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز، قوم کے نام وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر مختلف پوسٹوں میں کہا؛
’’پڈوچیری کے شاندار عوام کے درمیان موجود ہونا باعث مسرت ہے۔ آج مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے جو زندگی بسر کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کریں گے اور خطے کی اقتصادی نمو کو تقویت بہم پہنچائیں گے۔‘‘
’’ونکّم پڈوچیری!
مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے لیے پڈوچیری کے میرے بھائی بہنوں کے درمیان ہونا باعث مسرت ہے۔ دوہرے انجن والی این ڈی اے حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خوب محنت سے کام کیا ہے۔‘‘
’’گذشتہ پانچ برسوں میں، پڈوچیری نے ریکارڈ ترقی ملاحظہ کی ہے، جو بہترین پڈوچیری کی تعمیر کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔‘‘
’’کچھ اس طرح ہم پڈوچیری کے نوجوانوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔۔۔‘‘
’’ہم پڈوچیری کو طبی سیاحت اور جامع حفظانِ صحت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔‘‘
’’کانگریس نے پڈوچیری کو دہلی میں بیٹھے ایک خاندان کی خدمت کے لیے وقف ایک اے ٹی ایم بنا دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پڈوچیری کانگریس اور اس کے اتحادیوں کو کبھی ووٹ نہیں دے گا۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3233
(ریلیز آئی ڈی: 2234295)
وزیٹر کاؤنٹر : 3