امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
چھوٹی عمر میں ہی ہندوی سوراج قائم کرنے کا عزم کرنے کے بعد، شیواجی مہاراج اپنی زندگی بھر دھرم کے پرچم کی حفاظت کے لیے پرعزم رہے
چھترپتی شیواجی مہاراج نے ملک کے ہرگوشے میں اپنے مذہب، سوراج اور اپنی زبان کے لیے جینے اور مرنے کی ابدی خواہش کو بیدار کیا
شیواجی مہاراج نے ہر طبقے کو منظم کیا اور ایک وسیع فوج تیار کی جس کا واحد مقصد ملک اور اس کی ثقافت کی حفاظت کرنا تھا
ان کی مضبوط قوت ارادی، بے مثال ہمت اور ناقابل تصور حکمت عملی تاریخ میں کم ہی نظر آتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 FEB 2026 11:12AM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج نے کم عمری میں ہی ہندوی سوراج کے قیام کا عہد لیا اور اپنی پوری زندگی دھرم کے پرچم کی حفاظت کے لیے پرعزم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے ملک کے ہر حصے میں سوادھرم ، سوراج اور سوابھاشا کے لیے جینے اور مرنے کی ابدی خواہش کو بیدارکیا ۔ جناب شاہ نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے معاشرے کے ہر طبقے کو منظم کیا اور ایک وسیع فوج بنائی جس کا واحد مقصد ملک اور اس کی ثقافت کی حفاظت کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مضبوط خواہش ، ناقابل تسخیر ہمت اور ناقابل تصور حکمت عملی تاریخ میں شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے ۔
***************
) ش ح –ع و- ش ہ ب )
U.No. 2702
(ریلیز آئی ڈی: 2230109)
وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam