وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں وزارتِ تعلیم کی جانب سے


’’بھارت میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی بلندیوں کو حاصل کرنے ‘‘ کے موضوع پر سیشن کا انعقاد

اے آئی معلومات کے معاملے میں بھارت کے عالمی قائدانہ رول کو تقویت بخشے گی ، وکست بھارت 2047 کے لیے کلید :جناب دھرمیندر پردھان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 FEB 2026 2:34PM by PIB Delhi

وزارتِ تعلیم نے آج بھارت منڈپم، نئی دلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے تحت وزارتِ تعلیم – بھارت میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے عنوان سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا۔

اس سیشن میں مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھاننے شرکت کی، جبکہ ریاستی وزیرِ تعلیم و ہنرمندی کی ترقی و کاروباری فروغ (آزادانہ چارج) جینت چودھری بھی بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اعلیٰ سرکاری افسران جن میں سیکریٹری، اسکولی تعلیم و خواندگی جناب سنجے کمار؛ سیکریٹری، اعلیٰ تعلیم (ڈی او ایچ ای) ڈاکٹر وِنیّت جوشی؛ اورآئی آئی ٹی مدراس کے ڈائریکٹر پروفیسر وی کاماکوٹی شامل تھے، نیز تعلیمی ماہرین ، محققین اور اُن نمایاں اسٹارٹ اپس کے بانیوں نے بھی شرکت کی جو تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر پردھاننے اس سمٹ کو وزیرِاعظم نریندر مودی کے تصور پر مبنی ایک انقلابی اقدام قرار دیا، جس کا مقصد بھارت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی )کی ترقی کو نمایاں کرنا اور اس کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔

بھارت کی تیز رفتار تکنیکی پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ جیسے جیسے بھارت غیر معمولی رفتار سے اے آئی کو اختیار کر رہا ہے، دنیا تیزی سے بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ مصنوعی ذہانت بھارت کو عالمی سطح پر علم کا سپر پاور بنانے میں انقلابی کردار ادا کرے گی اور وکست بھارت 2047 کے وژن کی تکمیل میں نمایاں طور پر تعاون کرے گی ۔

نوجوان اختراع کاروں کے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ بھارتی نوجوان سابقہ نسلوں سے مختلف انداز میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ ’’تعلیم کا اے آئی اور اے آئی کا تعلیم سے گہرا  تعلق ہے ‘‘ اور طلبہ و نوجوان پیشہ ور افراد سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کو تعلیم دینے، اختیار کرنے، بااختیار بنانے اور انقلابی اقدامات تخلیق کرنے کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کاوشیں بھارت کو بدلتے ہوئے عالمی اے آئی منظرنامے میں ایک نمایاں اور قائدانہ قوت کے طور پر قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

 

ریاستی وزیرِ تعلیم و ہنرمندی کی ترقی و کاروباری فروغ (آزادانہ چارج)  جینت چودھری نے کہا کہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ہونے والی گفت و شنید نہایت بصیرت افروز رہی۔ انہوں نے بتایا کہ معزز مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں تعلیمی و صنعتی دنیا کی ممتاز شخصیات نے تعلیم کے تمام مراحل—بنیادی تعلیم، اسکلنگ، تحقیق اور عالمی قیادت—میں مصنوعی ذہانت(اے آئی )کے منظم انضمام پر تبادلۂ خیال کیا، جو وکست بھارت 2047 کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے وزارتِ تعلیم اور اسکل انڈیا کے پویلینز کا بھی دورہ کیا، جہاں عملی، قابلِ توسیع اور انڈیا فرسٹ اے آئی حل پیش کیے گئے جو پالیسی وژن کو زمینی سطح پر اثر میں  تبدیل کرتے ہیں۔

گزشتہ دہائی کے دوران وزارت تعلیم نے قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، پالیسی فریم ورکس، ادارہ جاتی اصلاحات اور بڑے پیمانے پر صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے اے آئی سے تقویت یافتہ تعلیم کی بنیادیں مضبوط کی ہیں—جو اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، اسکلنگ اور جدید تحقیق و اختراع کے ماحولیاتی نظام تک پھیلی ہوئی ہیں۔

گزشتہ سال کے بجٹ اعلان کے بعد حکومت نے تعلیم کے لیے اے آئی کا مہارت کا مرکز آئی آئی ٹی مدراس میں قائم کیا۔ وزارت نے تعلیم میں اے آئی کے انضمام کے روڈ میپ کی تیاری کے لیے اکیڈمیا، صنعت، سول سوسائٹی اور سرکاری اداروں کے ساتھ وسیع مشاورت بھی کی۔ حال ہی میں وزیر نے تعلیمی شعبے کے اے آئی اسٹارٹ اپ بانیوں سے ملاقاتیں کیں اور دو روزہ  بھارت بودھان اے آئی کونکلیو 2026 کی صدارت کی، جس میں ذمہ دار اے آئی پر مبنی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے اہم شراکت دار یکجا ہوئے۔

سمٹ میں ہونے والے اس سیشن نے پالیسی وژن سے بڑے پیمانے پر نفاذ کی جانب بھارت کی منتقلی کو اجاگر کیا، جس میں عوامی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ ، مہارت کے مراکز ، اساتذہ کے تربیتی پروگرامز، نصاب میں انضمام، اور صنعت و اسٹارٹ اپس کے ساتھ گہرا اشتراک شامل ہے۔

پینل میں اکیڈمیا، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبے کی ممتاز شخصیات شریک تھیں، جن میں:

  • ڈاکٹرسریدھر ویمبو ، بانی و سی ای او،زوہو کارپوریشن
  • ڈاکٹرویبھو متل ، ٹیکنالوجسٹ و انوویشن لیڈر،انفلیکشن
  • جناب راجن آنندن ، منیجنگ ڈائریکٹر،پیک ایکس وی پارٹنرس
  • پروفیسرمانندرا اگروال ، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کانپور
  • پروفیسروی کاماکوٹی ، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس
  • پروفیسرسنیتا ساراواگی ،آئی آئی ٹی بومبے

سیشن کی نظامت پروفیسر منوج ایس گور ، ڈائریکٹرآئی آئی ٹی جموں نے کی۔ گفتگو میں اس بات پر توجہ دی گئی کہ کس طرح حکمرانی کے فریم ورکس، قومی تعلیمی پلیٹ فارمز، مقامی اے آئی  اختراعات اور جدید اے آئی  ماڈلز کے ذمہ دارانہ نفاذ کے باہمی امتزاج سے بھارت میں تعلیمی نتائج نئی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ علیحدہ پائلٹس کے بجائے نظامی اقدامت پر زور دیتے ہوئے یہ دکھایا گیا کہ پالیسی، ادارے اور ٹیکنالوجی کس طرح پائیدار، ہمہ گیر قومی اثر کے لیے ہم آہنگ کی جا رہی ہیں۔

اس سیشن کا مقصد بھارت کے تعلیم میں قومی اے آئی  روڈ میپ پر غور و فکر کرنا اور صنعت–اکیڈمیا–حکومت کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

**********

ش ح۔ا ع خ۔ت ا

U-2577


(ریلیز آئی ڈی: 2229118) وزیٹر کاؤنٹر : 15