کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نےنارتھ بلاک اورساؤتھ بلاک سے دفاتر کی منتقلی کے بعد انہیں ’سیوا تیرتھ‘ اور’کرتویہ بھونز‘ میں تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جس کے ذریعے’یُگے یُگین بھارت‘ نیشنل میوزیم کے قیام کی راہ ہموار ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 FEB 2026 2:24PM by PIB Delhi

آج وکرم سموت 2082، پھالگُن کرشن پکش، وجے ایکادشی اور ماگھ 24، شک سموت 1947 کے اس پوتر  موقع پر13 فروری 2026 کو معزز وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام نئے وزیرِ اعظم دفتر کو وقف کیا، جو اب ’سیوا تیرتھ کے نام سے جانا جائے گا۔

نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک کو برطانوی دور میں ہندوستان کو نوآبادیاتی زنجیروں میں جکڑے رکھنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ اگرچہ 1947 میں ملک کو آزادی حاصل ہوئی، لیکن بعد ازاں حکومت نے انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے ان عمارتوں کو برقرار رکھا۔ آزادی کے بعد سے وزیرِ اعظم کا دفتر ساؤتھ بلاک ہی میں قائم رہا۔

آج ہمیں خوشی ہے کہ مرکزی کابینہ کا اجلاس ساؤتھ بلاک کے اس کمرے میں آخری بار منعقد ہو رہا ہے۔ یہ محض مقام کی تبدیلی نہیں بلکہ تاریخ اور مستقبل کے سنگم کا لمحہ ہے۔ اس احاطے نے غلامی سے آزادی اور پھر آزاد ہندوستان کے بے شمار تاریخی لمحات کو دیکھا اور ان کی تشکیل میں کردار ادا کیا۔ اس نے ملک کے 16 وزرائے اعظم کی قیادت میں قائم کابینہ کے اہم فیصلوں کا مشاہدہ کیا۔ جواہر لال نہروسے لے کر وزیرِ اعظم نریندر مودی جی تک، سب کے قدموں کے نشان اس کی سیڑھیوں پر ثبت ہیں۔ انہی سیڑھیوں سے اٹھائے گئے قدموں نے ملک کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

گزشتہ دہائیوں میں یہاں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاسوں میں آئین کے نظریات، عوامی مینڈیٹ اور قومی امنگوں سے رہنمائی حاصل کرتے  ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔ یہاں کامیابیوں کا جشن منایا گیا، ناکامیوں کا جائزہ لیا گیا اور بحرانوں و چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط فیصلے کیے گئے۔

ساؤتھ بلاک کے کمروں نے تقسیمِ ہند کی ہولناکی، جنگوں اور ایمرجنسی کے چیلنجز، اور پرامن ادوار میں پالیسی سازی کے مباحث دیکھے۔ انہوں نے ٹائپ رائٹر سے ڈیجیٹل گورننس تک ٹیکنالوجی کی طویل جست کا بھی مشاہدہ کیا۔

یہاں بیٹھ کر کئی نسلوں کے سرکاری افسران نے ایسے فیصلے کیے جنہوں نے آزادی کے بعد کے غیر یقینی حالات سے ملک کو نکالا اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔ اجتماعی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ معاشی چیلنجز اور بحرانوں سے ابھر کر آج ہندوستان ایک بااعتماد ملک  کے طور پرقائم  ہے۔

آج کا ہندوستان دنیا کی صفِ اول کی معیشتوں میں شمار ہوتا ہے۔ وہ ایک محفوظ اور باصلاحیت ملک کے طور پر عالمی پلیٹ فارمز پر اپنی واضح اور مؤثر آواز پیش کر رہا ہے۔

گزشتہ دہائی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ساؤتھ بلاک کئی تاریخی فیصلوں کا مرکز رہا۔ یہ مقام ’’کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ کے تصور کا محرک بنا۔ یہیں سے اصلاحات کی رفتار نے ملک بھر میں تقویت پائی۔ فائدوں کی براہِ راست منتقلی، سوچھ بھارت ابھیان، غریبوں کی فلاح کے پروگرام، ڈیجیٹل انڈیا اور جی ایس ٹی جیسے وسیع اصلاحاتی اقدامات نے یہیں سے شکل اختیار کی۔ اسی مقام سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور تین طلاق کے خلاف قانون سازی جیسے سماجی انصاف کے جرات مندانہ فیصلے کیے گئے۔ یہیں سے سرجیکل اسٹرائیک، ایئر اسٹرائیک اور آپریشن سندور جیسے فیصلے بھی کیے گئے، جن کے ذریعے ہندوستان نے اپنی مضبوط اور بااعتماد سلامتی پالیسی کا واضح پیغام دنیا کو دیا۔

آج ملک ایک ترقی یافتہ مستقبل کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے لیے ایک جدید، ٹیکنالوجی سے آراستہ اور ماحول کے لیے سازگار دفتر کی ضرورت تھی—کام کی ایسی جگہ جو ہر کرم یوگی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے اور اس کے جذبۂ خدمت کو تقویت دے۔

اسی جذبے کے تحت، ساؤتھ بلاک کے افتتاح کے تقریباً 95 برس بعد، آج 13 فروری 2026 کو حکومتِ ہند ان عمارتوں کو خالی کر کے ’سیوا تیرتھ اور’کرتویہ بھونز‘ میں منتقل ہو رہی ہے۔ علامتی طور پر یہ قدم غلامی کے ماضی سے’ترقی یافتہ بھارت‘ کے مستقبل کی جانب پیش رفت کی ایک اور کڑی ہے۔ گزشتہ برسوں میں ملک میں ’اقتدار‘ کے  ’کلچر‘کی بجائے ’خدت‘ کے کلچر  کو مضبوط کیا گیا ہے، اور آج کی یہ منتقلی ان اقدار کو مزید مستحکم کرے گی۔

آج کابینہ نے یہ عزم بھی کیا کہ نارتھ اور ساؤتھ بلاکس کو’’یُگے یُگین بھارت نیشنل میوزیم‘‘ کا حصہ بنایا جائے، جو ہماری ہزاروں سالہ تہذیب سے آئندہ نسلوں کو روشناس کراتا رہے گا۔ یہ میوزیم ہماری لازوال ثقافتی وراثت کا جشن منائے گا اور شاندار ماضی کو خوشحال مستقبل سے مربوط کرے گا۔

مرکزی کابینہ، نوآبادیاتی ماضی کے مرکزِ حکمرانی کو نئے ہندوستان کے ’سیوا تیرتھ میں تبدیل کرنے پر وزیرِ اعظم کی بصیرت افروز قیادت کے لیے ان کا تہِ دل سےشکریہ ادا کرتی ہے۔

***

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 2472


(ریلیز آئی ڈی: 2228103) وزیٹر کاؤنٹر : 13