ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے 4583.64 کروڑ روپے کی کل سرمایہ لاگت سے گجرات میں قومی شاہراہ-56 کے دھماسیہ-بیٹاڈا؍مووی اورنصرپور-ملوتھا سیکشن کو فور لین اسٹینڈرڈ میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 FEB 2026 1:02PM by PIB Delhi
اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے، جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی،گزشتہ روز گجرات میں دھماسیہ-بیٹاڈا،مووی 47.46 کلومیٹر اور نصرپور-ملوتھا 60.21 کلومیٹرکےایچ اے ایم
موڈ پر 4 لین والے حصوں کی تعمیر کے منصوبے کو منظوری دے دی ہے جس کی کل پروجیکٹ کی لمبائی 107 کلومیٹر ہے اور لاگت 4583.64 کروڑ روپے ہے۔
یہ پروجیکٹ قومی شاہراہ -56 کا ایک حصہ ہے جو ریاست راجستھان میں نمبہیرا سے شروع ہوتا ہے اور گجرات کے داہود ضلع، ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پور سے ہوتا ہوا پھر گجرات میں چھوٹا ادے پور ضلع کے قریب دوبارہ داخل ہوتا ہے، جس کے اختتام پرقومی شاہراہ 48 کے ساتھ واپی کے قریب ختم ہوتا ہے۔
منظور شدہ منصوبے نرمدا کے خواہش مند ضلع سے گزرتے ہیں اور داہود، چھوٹا ادے پور، تاپی اور بھروچ کے قبائلی علاقوں سے رابطے کو بہتر بنائیں گے اور اس طرح خطے کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ یہ منصوبہ قومی شاہراہ 56 سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پرکیواڈیا گاؤں میں واقع ایک ممتاز قومی سیاحتی مقام،اسٹیچو آف یونٹی سے رابطے کو بھی بہتر بنائے گا۔
پراجیکٹ کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کو قابل بناتا ہے جس سے سفر کے وقت میں 2.5 سے 1.5 گھنٹے تک 40 فیصد کمی آئے گی -
کلو میٹر107.67 کے منظور شدہ پروجیکٹ سے تقریباً 19.38 لاکھ افرادی قوت کیلئےیومیہ براہ راست اور 22.82 لاکھ افرادی قوت کیلئےیومیہ بالواسطہ روزگار پیدا ہوں گے۔ یہ منصوبہ مجوزہ راہداری کے آس پاس اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے روزگار کے اضافی مواقع بھی پیدا کرے گا۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعےقومی شاہراہ 56 جوکہ 175 کلومیٹر کے گنجان جمبوگام (بوڈیلی) ملوٹھا سیکشن کو چار پیکجوں کے تحت چار لین کی ترتیب میں اپ گریڈ کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ جمبوگام (بوڈیلی) سے لے کر دھماسیہ تک اور مووی سے نصرپور تک کے حصوں کو پہلے دیا جاچکا ہے اور تعمیراتی کام نومبر 2025 میں شروع ہو چکا ہے جس کی تکمیل کے ہدف 2 سال ہیں۔ فوری پروجیکٹ پیکجوں کی تکمیل پر بوڈیلی سے ملوتھا تک مسلسل 4 لین کنیکٹیویٹی قائم کی جائے گی اس طرح قومی شاہراہ -56 پر بھیڑ کو کم کیا جائے گا اور قومی شاہرہ 53، قومی شاہراہ - 48 اور دہلی-ممبئی ایکسپریس وے سے مزید رابطے میں اضافہ ہوگا۔۔
قومی شاہراہ -56 کے دھماسیہ-بیٹاڈا؍مووی اورنصرپور-ملوتھا سیکشن کو فور لین کے لیے پروجیکٹ الائنمنٹ کا نقشہ

***
(ش ح۔اص)
UR No 2456
(ریلیز آئی ڈی: 2228041)
وزیٹر کاؤنٹر : 10