وزیراعظم کا دفتر
یہ بجٹ کس طرح ہمارے ملک کی معاشی تبدیلی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، وزیر خزانہ نے بجٹ کے ذریعے ایک جامع خاکہ پیش کیا: وزیراعظم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 2:13PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتارمن جی نے آج لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران ایک جامع خاکہ پیش کیا کہ رواں برس کا بجٹ کس طرح ہمارے ملک کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
جناب مودی نے کہاکہ ’’انہوں نے ریفارم ایکسپریس پر زور دیا، ایم ایس ایم ایز کی معاونت، ہنرمندی کے فروغ، اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرنے، صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے سمیت دیگر اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔‘‘
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’لوک سبھا میں اپنی تقریر میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن جی نے ایک جامع خاکہ پیش کیا کہ رواں برس کا بجٹ ہمارے ملک کی اقتصادی تبدیلی میں کس طرح مدد گار ہوگا ۔ انہوں نے ریفارم ایکسپریس ، ایم ایس ایم ای کو تعاون ، ہنر مندی، اگلی نسل کے بنیادی ڈھانچے کوبہتر بنانے ، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم کو فروغ دینے کی کوششوںسمیت دیگر اقدامات پر زور دیا۔
***********
(ش ح۔ م ع ن۔ت ا)
U. No.2246
(ریلیز آئی ڈی: 2226981)
وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں:
हिन्दी
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam