وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نریندرمودی 13 فروری کو سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون-1 اور 2 کا افتتاح کریں گے
یہ افتتاح ہندوستان کے انتظامی طرز حکمرانی میں ایک تبدیلی کا سنگ میل ہے
سیوا تیرتھ میں وزیر اعظم کا دفتر، قومی سلامتی کونسل کا سیکریٹیریٹ اور کابینہ سیکرییٹریٹ موجود ہیں
کرتویہ بھون-1 اور 2 میں کئی اہم وزارتیں ہیں، جن میں وزارت خزانہ، دفاع، صحت اور خاندانی بہبود، تعلیم اور دیگر شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 12:02PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی13 فروری2026 کو دوپہر تقریباً1:30 بجے بلڈنگ کمپلیکس سیوا تیرتھ کی نقاب کشائی کریں گے ۔ اس کے بعد وزیر اعظم سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون-1 اور 2 کا باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے اور شام 6 بجے کے قریب سیوا تیرتھ میں ایک عوامی پروگرام سے خطاب بھی کریں گے ۔
یہ افتتاح ہندوستان کے انتظامی حکمرانی کے ڈھانچے میں ایک انقلابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ایک جدید، مؤثر، قابلِ رسائی اور عوام مرکوز نظامِ حکمرانی کی تعمیر کے لیے وزیرِ اعظم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کئی دہائیوں تک حکومت کے متعدد اہم دفاتر اور وزارتیں سینٹرل وسٹا کے مختلف مقامات پر پھیلے ہوئے، پرانے اور بوسیدہ ڈھانچے میں کام کر رہی تھیں۔ اس بکھراؤ کی وجہ سے انتظامی خامی، باہمی رابطے میں مشکلات، بڑھتے ہوئے دیکھ بھال کے اخراجات اور غیر موزوں دفتری ماحول جیسے مسائل پیدا ہوتے رہے۔ نئی عمارتوں کے کا یہ کمپلیکس ان مسائل کا حل پیش کر تا ہے، کیونکہ انتظامی امور کو جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ سہولیات کے تحت یکجا کیا گیا ہے۔
سیوا تیرتھ میں وزیر اعظم کا دفتر (پی ایم او)، قومی سلامتی کونسل سیکریٹیریٹ اور کابینہ سیکریٹیریٹ قائم کیے گئے ہیں، جو اس سے قبل مختلف مقامات پر واقع تھے۔
کرتویہ بھون-1 اور 2 میں متعدد اہم وزارتیں قائم ہوں گی۔ جن میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، وزارتِ کارپوریٹ امور، وزارتِ تعلیم، وزارتِ ثقافت، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ اطلاعات و نشریات، وزارتِ زراعت و کسان بہبود، وزارتِ کیمیکلز و کھاد اور وزارتِ قبائلی امور شامل ہیں۔
دونوں عمارتوں میں ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ دفاتر، منظم عوامی رابطہ زونز اور مرکزی استقبالیہ سہولیات موجود ہیں۔ یہ خصوصیات باہمی تعاون، کارکردگی، ہموار حکمرانی، بہتر عوامی رابطے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو فروغ دیں گی۔ 4-اسٹار( گریہا) معیار کے مطابق ڈیزائن کی گئی ان عمارتوں میں قابلِ تجدید توانائی کے نظام، پانی کے تحفظ کے اقدامات، کچرے کے مؤثر انتظام اور اعلیٰ کارکردگی والے تعمیراتی ڈھانچے شامل ہیں۔ یہ اقدامات ماحولیاتی اثرات کو نمایاں طور پر کم کرتے ہوئے انتظامی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ عمارتوں میں جامع حفاظتی و سیکورٹی نظام بھی شامل ہیں۔ جیسے اسمارٹ رسائی کنٹرول سسٹمز، نگرانی کے جدید نیٹ ورکس اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا جدید انفراسٹرکچر جو افسران اورآنے والوں کے لیے محفوظ اور آسان ماحول کو یقینی بناتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ م ح۔ج ا)
U. No.2241
(ریلیز آئی ڈی: 2226931)
وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam