وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ دیا گیا پریس بیان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 FEB 2026 10:33AM by PIB Delhi

عالی مرتبت، وزیراعظم انور ابراہیم

دونوں ممالک کے مندوبین،

میڈیا کے ساتھیو،

نمسکار!
سلامت پاگی!

سب سے پہلے، میں اپنے قریبی دوست وزیر اعظم انور ابراہیم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کے لیے تہہ دل سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ گذشتہ برس، میں آسیان سمٹ کے لیے ملیشیا کا دورہ نہیں کر پایا۔ تاہم میں نے اپنے عزیز دوست سے وعدہ کیا تھا کہ میں جلد سے جلد ملیشیا آؤں گا۔ اور آج سال 2026 کے اولین غیر ملکی دورے کے تحت، میں ملیشیا آیا ہوں۔

دوستو،

بھارت اور ملیشیا کے تعلقات خاص ہیں۔ ہم بحری ہمسایہ ہیں۔ صدیوں سے ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے اور قریبی تعلقات رہے ہیں۔ آج ملیشیا، غیر مقیم ہندوستانیوں کی آبادی والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ ہماری تہذیبیں، ساجھا ثقافتی وراثت اور جمہوری اقدار سے جڑی ہوئی ہیں۔

دوستو،

گذشتہ چند برسوں میں ہمارے تعلقات نے نئی رفتار پکڑی ہے۔ اور اس میں میرے دوست وزیر اعظم انور ابراہیم کا خصوصی تعاون رہا ہے۔

ہمارے درمیان توانائی، بنیادی ڈھانچہ اور ینوفیکچرنگ میں تعاون بہت مضبوط ہوا ہے۔ ڈیجیٹل معیشت، بایو تکنالوجی، اور آئی ٹی میں آپسی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ سیاحت، اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات بھی گہرے ہوئے ہیں۔ ان حصولیابیوں سے ترغیب حاصل کرکے، آج ہم نے ہماری ساجھیداری میں بے مثال رفتار اور گہرائی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوستو،

سلامتی کے شعبے میں، ہم انسداد دہشت گردی، انٹیلیجنس کے اشتراک، اور بحری سلامتی میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔ ہم دفاعی تعاون کو بھی وسعت دیں گے۔

اے آئی اور تکنالوجیوں کے ساتھ ساتھ، ہم سیمی کنڈکٹر، صحت اور خوراک سلامتی میں شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔ آج منعقدہ سی ای او فورم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع واشگاف کیے ہیں۔ ہم اسٹریٹجک ٹرسٹ سے اقتصادی تغیر کا راستہ بنائیں گے۔

دوستو،

کل مجھے ملیشیا کے غیر مقیم ہندوستانیوں سے ملاقات کا موقع حاصل ہوا۔ اپنی موجودگی سے، وزیر اعظم انوار ابراہیم نے بھی اس اجلاس کو رونق بخشی۔ 30 لاکھ غیر مقیم ہندوستانیوں کا یہ ’لیونگ برج‘ ہماری بڑی طاقت ہے۔ ان کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے قدم ہمارے رشتوں کو انسانی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

ملیشیا میں  بھارت کے کارکنان کے تحفظ کے لیے سماجی سلامتی معاہدہ، سیاحت کے لیے گریٹس ای-ویزا، اور ڈیجیٹل پے منٹ انٹرفیس یو پی آئی کا ملیشیا میں نافذ ہونا، یہ تمام اقدامات، دونوں ممالک کے شہریوں کی زندگی کو سہل بنائیں گے۔ کیونکہ کوئی بھی شراکت داری تبھی طاقت سے کامیاب ہوتی ہے، جب فائدہ راست طور پر لوگوں تک پہنچے۔

دوستو،

بھارت اور ملیشیا کو تمل زبان کے تئیں ساجھا محبت بھی جوڑتی ہے۔ ملیشیا میں تمل کی مضبوط اور فعال موجودگی تعلیم، میڈیا اور ثقافتی زندگی میں نظر آتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج کے آڈیو-ویژووَل معاہدے سے فلم اور موسیقی، خصوصاً تمل فلیں، ہمارے دلوں کو مزید نزدیک لائیں گی۔

ہم اپنے نوجوانوں  کے درمیان یونیورسٹی ایکسچینج، اسٹارٹ اپ کنیکٹ اور ہنرمندی ترقیات کے مواقع میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ ہمارے بڑھتے تعلقات کو سپورٹ کرنے کے  لیے، ہم ملیشیا میں نیا قونصل خانہ بھی کھولنے جا رہے ہیں۔

دوستو،

انڈو-پیسفک شعبہ دنیا کی نمو کے انجن کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ہم آسیان کے ساتھ پورے انڈوپیسفک خطے میں ترقی، امن و استحکام کے لیے پابند عہد ہیں۔ بھارت آسیان مرکزیت کو ترجیح دیتا ہے۔ ملیشیا کی کامیاب آسیان صدارت کے لیے میں ایک مرتبہ پھر آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

ملیشیا جیسے دوست ممالک کے تعاون سے بھارت، آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید توسیع دے گا۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ آسیان - بھارت کاروباری سمجھوتہ، آئیٹگا کا جائزہ جلد ہی مکمل کیا جانا چاہئے۔

دوستو،

آج ہم نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بارآور گفتگو کی۔ عالمی عدم استحکام کے اس ماحول میں بھارت اور ملیشیا کی بڑھتی دوستی دونوں ممالک کے لیے ازحد اہمیت کی حامل ہے۔

ہماری مشترکہ رائے ہے کہ آج کی چنوتیوں کا حل نکالنے کے لیے، عالمی اداروں کی اصلاح ضروری ہے۔ ہم امن کی تمام تر  کوششوں  کی حمایت کرتے رہیں گے۔ اور دہشت گردی پر ہمارا پیغام واضح ہے:

کوئی دوہرا معیار نہیں۔ کوئی سمجھوتہ نہیں۔

عالی مرتبت،

بھارت – ملیشیا تعلقات کے تئیں آپ کی عہد بستگی کی ہم ستائش کرتے ہیں۔ آیئے ہم ساتھ مل کر خوشحال ملیشیا کا آپ کا خواب، اور وکست بھارت کے ہمارے عزم کو پورا کریں۔

ایک مرتبہ پھر، آپ کی دوستی، آپ کے گرمجوشانہ استقبال، اور مہمان نوازی کے لیے بہت بہت شکریہ۔ ہم بھارت میں آپ کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

بہت بہت شکریہ۔

جُمپا لاگی!

 

 

***

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:1902


(ریلیز آئی ڈی: 2225070) وزیٹر کاؤنٹر : 9