نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نوجوانوں کی یونین بجٹ سے وابستگی بڑھانے کے لیے‘مائی بھارت بجٹ کوئسٹ 2026’ کا آغاز کیا
فاتحین کو وزیراعظم سے براہِ راست گفتگو کا موقع ملے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 FEB 2026 2:38PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے امورِ نوجوانان و کھیل، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج “مائی بھارت بجٹ کوئسٹ 2026” کا آغاز کیا۔ یہ ایک ملک گیر، نوجوانوں پر مرکوز پہل ہے جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں میں یونین بجٹ کی سمجھ کو بڑھانا اور بجٹ کی شقوں کو زیادہ قابلِ فہم، قابلِ ربط اور عوام دوست بنانا ہے۔
اس اقدام کا مقصد یونین بجٹ 2026 کو شہریوں کی روزمرہ زندگی سے جوڑنا ہے۔ اس کے تحت ملک بھر کے کالجوں، تعلیمی اداروں اور کوچنگ مراکز سے وابستہ نوجوانوں کو ایک منظم اور شراکتی فریم ورک کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ مقابلہ مائی بھارت پلیٹ فارم (https://mybharat.gov.in/)پر کل یعنی 3 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔ یہ یونین بجٹ 2026 پر مبنی قومی سطح کا آن لائن کوئز ہوگا، جس میں مائی بھارت پورٹل پر رجسٹرڈ نوجوان حصہ لے سکیں گے۔ مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 17 فروری ہے۔اس کے بعد ہر ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے سے بہترین کارکردگی دکھانے والے شرکاء کا انتخاب کیا جائے گا، جو 17 فروری سے 3 مارچ 2026 تک ہونے والے دوسرے مرحلے میں حصہ لیں گے۔ دوسرا مرحلہ مضمون نویسی پر مشتمل ہوگا۔مضمون نویسی کے مرحلے میں نوجوانوں کو یونین بجٹ سے متعلق 8 موضوعات دیے جائیں گے، جو وکست بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہوں گے۔ شرکاء ان موضوعات پر اپنے خیالات اور تجاویز مضامین کی صورت میں پیش کریں گے۔
“اس سال بجٹ تقریر کے دوران معزز وزیرِ خزانہ نے وی بی وائی ایل ڈی کے تحت نوجوانوں کی جانب سے پیش کی گئی اختراعی تجاویز کی ستائش کی اور یہ بھی بتایا کہ ان میں سے بعض خیالات کو یونین بجٹ 2026-27 میں شامل کیا گیا ہے۔ مائی بھارت بجٹ کوئسٹ کے ذریعے ہم اسی جذبے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور ایک بار پھر نوجوانوں کی آواز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔”
مضامین کی جانچ 3 مارچ سے 10 مارچ 2026 کے درمیان کی جائے گی، جبکہ ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے لحاظ سے میرٹ لسٹیں 10 مارچ 2026 کو جاری کی جائیں گی۔اس کے بعد ہر ریاست اور یو ٹی کے فاتحین کو معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ ورچوئل بات چیت میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ یہ گفتگو وکست بھارت بجٹ کے وژن پر مرکوز ہوگی، جس سے قومی اقتصادی مباحثے اور ترقیاتی ترجیحات میں باخبر نوجوانوں کی شمولیت کے لیے حکومت کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔
****
(ش ح –م ح–اش ق)
U. No. 1426
(ریلیز آئی ڈی: 2222106)
وزیٹر کاؤنٹر : 18