وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجٹ پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

प्रविष्टि तिथि: 01 FEB 2026 3:19PM by PIB Delhi

میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار!

آج کا بجٹ تاریخی ہے، اس میں ملک کی خواتین کی طاقت کی مضبوط عکاسی ہے۔ ایک خاتون وزیر خزانہ کے طور پر نرملا سیتا رمن جی نے مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ بجٹ بے پناہ مواقع کی شاہراہ ہے۔ یہ بجٹ حال کے خوابوں کو پورا کرتا ہے اور ہندوستان کے روشن مستقبل کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ بجٹ 2047 میں وکست بھارت کی ہماری بلند پرواز کی مضبوط بنیاد ہے۔

دوستو،

یہ بجٹ اصلاحات کے جس ایکسپریس پر سوار ہے، اس بجٹ سے اسے نئی توانائ ، نئی رفتار ملے گی۔ جو تبدلی لانے والی اصلاحات کی گئی ہیں ، وہ امنگوں سے بھرے ہوئے ہندوستان کے پرجوش، حوصلہ مند اور باصلاحیت نوجوانوں کو اڑنے کے لئے کھلا آسمان دیتی ہیں۔ یہ بجٹ اعتماد پر مبنی طرز حکمرانی اور انسانوں پر مرکوز  اقتصادی تخلیق کے وژن کو شرمندہ تعبیر کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا منفرد بجٹ ہے ،جس میں مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ، بجٹ میں ہائی کیپکس  اور ہائی گروتھ کا بھی امتزاج ہے۔

دوستو،

یہ بجٹ ہندوستان کے عالمی کردار کو پھر سے تقویت دیتا ہے۔ ہندوستان کے 140 کروڑ شہری، سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن کر ہی مطمئن نہیں ہیں۔ ہم جلد از جلد دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننا چاہتے ہیں۔ یہ کروڑوں ہم وطنوں کا عزم ہے۔ دنیا کے ایک "قابل اعتماد جمہوری شراکت دار" اور "قابل اعتماد معیاری فراہم کنندہ" کے طور پر ہندوستان کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں جو بڑے –بڑے تجارتی معاہدے ہندوستان نے کئے ہیں،مدر آف آل ڈیلز، اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ہندوستان کے نوجوانوں کو ملے ، ہندوستان کی چھوٹی اوردرمیانی درجے کی صنعتوں کے لوگوں کو ملے، اس سمت میں بجٹ میں بڑے-بڑے قدم اٹھائے گئے ہیں۔

دوستو،

اس بجٹ میں میک ان انڈیا اور آتم نر بھر بھارت مہم کو نئی رفتار  دینے کے لئے ایک پرجوش روڈ میپ پیش کیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں، یعنی سن رائز سیکٹرز کو جس مضبوطی کے ساتھ حمایت دی گئی ہے ، وہ بے مثال ہے۔ بائیوفارما شکتی مشن، سیمی کنڈکٹر مشن 2.0، الیکٹرانک اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم، ریئر ارتھ کوریڈور (نایاب معدنیات سے متعلقہ راہداری)کی تعمیر، اہم معدنیات پر زور، ٹیکسٹائل کے شعبے میں نئی ​​اسکیم، ہائی ٹیک ٹول مینوفیکچرنگ کو فروغ ،چمپئن ایم ایس ایم ایز تیار کرنا ، یہ مستقبل کی راہ کے مطابق ہے،ملک کی موجودہ  اور مستقبل کی ضرورتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ ایم ایس ایم ای کو، ہماری چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کو جو مدد اس بجٹ میں مدد فراہم کی گئی ہے، وہ انہیں لوکل سے گلوبل بننے کی نئی طاقت فراہم کرے گی۔

دوستو،

بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات شامل ہیں:

· مال برداری کے لئےوقف  راہداری

· ملک بھر میں آبی گزرگاہوں کی توسیع

·تیز رفتار ریل کوریڈور

· ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ اور شہروں کو مضبوط اقتصادی بنیاد فراہم کرنے کے لیے میونسپل بانڈز کو فروغ دینا، یہ تمام اقدامات، وکست بھارت کے سفر کو مزید تیز کریں گے۔

دوستو،

کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ اس کے شہری ہوتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران، ہماری حکومت نے اپنے شہریوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بے مثال سرمایہ کاری کی ہے۔ ہماری کوششیں مہارتوں، معیار اور پائیداری پر مسلسل زور دینا رہی ہیں۔ جیسا کہ آج نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں کہا، یہ یووا شکتی بجٹ ہے۔ ا س میں نوجوانوں کی سوچ بھی ہے، نوجوانوں کے خواب بھی ہیں،نو جوانوں کا عزم  بھی اور  ساتھ ساتھ نوجوانوں کی رفتار بھی ہے۔ بجٹ میں جو تجاویز کی گئی ہیں،اس میں الگ الگ شعبوں میں رہنما، اختراع کار اور تخلیق کار تیار ہوں گے۔ میڈیکل ہبس کی تعمیر، صحت سے منسلک پیشہ ور افراد کے ذریعہ، اورنج اکانومی (تخلیقی معیشت) یعنی آڈیو ویژول، گیمنگ کو فروغ دے کر، سیاحت کی حوصلہ افزائی کر کے اور کھیلو انڈیا مشن کے ذریعے نئے مواقع کے دروازےکھلیں گے۔ ہندوستان کو دنیاکا، ڈیٹا سینٹر ہب بنانے کے لیے ٹیکس میں بڑی چھوٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ میں ہندوستان کے نوجوانوں کو خاص طور پر اس بجٹ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بڑا اضافہ ہوگا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس بجٹ میں سیاحت اور خاص طور پر شمال مشرق میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کئے گئے  ہیں۔ ہندوستان کی الگ الگ ریاستوں کو طاقت ور بناکرمتوازن ترقی کی بنیاد بھی اس بجٹ میں مضبوط کی گئی ہے۔

دوستو،

ہمارے ملک میں 10کروڑ سے زیادہ خواتین اپنی مدد آپ گروپس سے وابستہ ہیں اور یہ مہم بہت کامیاب رہی ہے۔ خواتین کے ذریعہ بنایا گیا ، خواتین کے ذریعہ چلنے والے،اپنی مدد آپ گروپ کاجدید ایکونظام بنے،  بجٹ میں اسے ترجیح دی گئی ہے۔کوشش یہی ہےکہ ہر گھر لکشمی جی پدھاریں ۔ ہر ضلع میں طالبات کے لیے نئے ہاسٹل بنانے کی مہم بھی تعلیم کو قابل رسائی بنائے گی۔

دوستو،

ہندوستان کی زراعت، ڈیری سیکٹر اور ماہی پروری، اِنہیں ہماری حکومت نے ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔ اس بجٹ میں بھی ،ناریل، کاجو، کوکو اور صندل کی لکڑی کی پیداوار سے وابستہ کسانوں کے لیے کئی اہم اقدامات کئے گئے  ہیں۔ بھارت وستار  اے آئی، اس  ٹول (آلہ)  سے  کسانوں کو ان کی اپنی زبان میں معلومات ملنے سے انہیں کافی مدد ملے گی ۔ ماہی پروری اور مویشی پروری میں کاروبار کو فروغ دینے سے گاؤں میں روزگار اور خود روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

دوستو،

یہ بجٹ حوصلہ مند بھی ہے اور یہ بجٹ ملک کی امنگوں پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ میں ایک بار پھر نرملا سیتا رمن جی اور ان کی ٹیم کومستقبل پر مبنی  اس بجٹ کے لئے ، حساس بجٹ کے لیے، گاؤں -غریب کسانوں کی فلاح  کرنے والے بجٹ کے لئے ، بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔

 

******

ش ح۔م ش۔ ع ر

UR- 1371

 


(रिलीज़ आईडी: 2221714) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Punjabi , Gujarati , Telugu