وزارت خزانہ
دِویانگ کوشل یوجنا،معذور افراد کو آئی ٹی ، اے وی جی سی اور مہمان نوازی کےشعبوں میں تربیت فراہم کرےگی
دِویانگ سہارا یوجنا،معذور افراد کے لیے خوردہ طرز کے جدیدمراکز کے طور پر معاون ٹیکنالوجی مارکیٹ قائم کرے گی
प्रविष्टि तिथि:
01 FEB 2026 12:41PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیرمحترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2027-2026 پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کا ہمارا نظریہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر خاندان ، برادری ، خطہ اور شعبے کو وسائل ، سہولیات اور بامعنی شرکت کے مواقع تک رسائی حاصل ہو ۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وزیر خزانہ نے معذور افراد کے لیے درج ذیل اعلان کیاہے:
دِویانگ جن کوشل یوجنا: آئی ٹی ، اے وی جی سی شعبے نیزمہمان نوازی اور خوراک ومشروبات کےشعبے ٹاسک پر مبنی اور عمل پر مبنی کردار پیش کرتے ہیں، جو معذور افراد کے لیے موزوں ہیں ۔ یہ یوجنا ہر دویانگ گروپ کے لیے مخصوص صنعت سے متعلق اور ضرورتوں کے مطابق تربیت کے ذریعے باوقار ذریعہ معاش کے مواقع کو یقینی بنائے گی ۔
دِویانگ سہارا یوجنا: تمام اہل معذور افراد کے لیے اعلی معیار کے معاون آلات تک بروقت رسائی ایک بنیادی ضرورت ہے ۔ بجٹ میں (1) معاون آلات کی پیداوار بڑھانے ، تحقیق وترقی اور اے آئی انضمام میں سرمایہ کاری کرنے ، (2) پی ایم دِویاشا کیندروں کو مضبوط بنانے اور خوردہ طرز کے جدید مراکز کے طور پر معاون ٹیکنالوجی مارٹس کے قیام کی حمایت کرنے کے لیے آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمکو) کی حمایت کرنے کی تجویز پیش کی ہے جہاں دِویانگ جن اور بزرگ شہری، معاون آلات کو دیکھ سکتے ہیں ، آزما سکتے ہیں اور خرید سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ع۔ع ن)
UR-UB-03
(रिलीज़ आईडी: 2221505)
आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Tamil
,
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam