وزارت خزانہ
مرکزی بجٹ 2026-27 کو آپریٹیو سوسائٹیوں کے لیے مختلف ترغیبات پیش کرتا ہے
پرائمری کوآپریٹیو سوسائٹی کے ذریعہ تیار کردہ مویشیوں کے چارے اور کپاس کے بیج کی سپلائی میں کٹوتی کی اجازت دی گئی ہے
بین کو آپریٹیو سوسائٹی کے منافع میں نئے ٹیکس نظام کے تحت کٹوتی کی اجازت دی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 FEB 2026 12:49PM by PIB Delhi
مرکزی بجٹ 2026-27 میں پرائمری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے لیے مختلف ترغیبات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ آج پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے، خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے اراکین کے ذریعہ مویشیوں کے چارے اور کپاس کے بیج کی سپلائی کے لیے ایک پرائمری کوآپریٹیو کو کٹوتی کی اجاز ت دی ہے کی تجویز پیش کی ہے۔ فی الحال دودھ، تلہن، پھل یا سبزیوں کی سپلائی کے کام میں مصروف پرائمری سوسائٹی کے لیے کٹوتی کی اجازت ہے۔
وزیر خزانہ نے انٹر کوآپریٹو سوسائٹی کے منافع کو نئے ٹیکس نظام کے تحت کٹوتی کے طور پر اس حد تک اجازت دینے کی تجویز بھی پیش کی جس حد تک اسے مزید اس کے اراکین میں تقسیم کیا جائے۔
قومی کوآپریٹیو فیڈریشنوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے اضافی قدم کے طو ر پر، محترمہ نرملا سیتا رمن نے مشتہر کردہ قومی کو آپریٹیو فیڈریشن کے ذریعہ 31.1.2023 تک مختلف کمپنیوں میں ان کے ذریعہ کی گئی سرمایہ کاری پر حاصل شدہ آمدنی کے لیے تین برسوں کی مدت کے لیے استثنائی کی اجازت دی ہے۔ یہ استثنائی صرف ان منافع پر اجازت دی جائے گی جو آگے اس کی رکن کوآپریٹیو سوسائٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
UR-ES-32
(ریلیز آئی ڈی: 2221499)
وزیٹر کاؤنٹر : 28
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Nepali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada