وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نےمرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکس آمدنی کی تقسیم کو41 فیصد پر برقرار رکھنے کے لیے 16 ویں مالیاتی کمیشن کی سفارش کو قبول کیا


ریاستوں کو مالی سال 27-2026 کے لیے1.4 لاکھ کروڑ روپے مالیاتی کمیشن  گرانٹس کے طور پردیے جائیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 FEB 2026 12:40PM by PIB Delhi

حکومت نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکس آمدنی کی تقسیم کو41 فیصد پر برقرار رکھنےکی 16 ویں مالیاتی کمیشن کی سفارش کو قبول کر لیا ہے ۔

آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 27-2026 پیش کرتے ہوئے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا  کہ ’’حکومت نے مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکس آمدنی کی تقسیم کو41 فیصد پر برقرار رکھنےکی کمیشن کی سفارش کو قبول کر لیا ہے ۔  کمیشن کی سفارش کے مطابق ، میں نے مالی سال 27-2026 کے لیے ریاستوں کو 1.4 لاکھ کروڑ روپے مالیاتی کمیشن گرانٹس کے طور پر فراہم کیے ہیں ۔  ان میں دیہی اور شہری مقامی ادارے اور قدرتی آفات کے بندوبست  کی گرانٹ شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن نے اپنی رپورٹ 17 نومبر 2025 کو صدر جمہوریہ کو پیش کی تھی اور آئین کی دفعہ 281 کے تحت لازم ہے کہ حکومت کمیشن کی سفارشات پر کی گئی کارروائی سے متعلق وضاحتی میمورنڈم کے ساتھ یہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ع۔ع ن)

UR-UB-2


(ریلیز آئی ڈی: 2221498) وزیٹر کاؤنٹر : 47