وزارت خزانہ
تجارتی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیوں اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان،ہندوستان کی ایکویٹی مارکیٹس نے معتدل مگر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا:اقتصادی جائزہ 26-2025
نفٹی50 اور بی ایس ای کے سینسیکس نے اپریل تا دسمبر 2025 کے دوران بالترتیب تقریباً11.1 فیصد اور 10.1 فیصد کا اضافہ درج کیا
سکیورٹیز مارکیٹس کوڈ ، 2025-سکیورٹیز مارکیٹ ریگولیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم
مالی سال 26 کے دوران دسمبر 2025 تک 235 لاکھ ڈیمیٹ اکاؤنٹس کااضافہ ، جس سے کھاتوں کی مجموعی تعداد21.6 کروڑ سے متجاوز ہوگئی
ستمبر2025 میں ڈیمیٹ اکاؤنٹ والے منفرد سرمایہ کاروں کی تعداد12کروڑ سے تجاوز ، ان میں سے تقریباً ایک چوتھائی خواتین ہیں
دسمبر 2025 تک میچوئل فنڈ کےسرمایہ کاروں کی تعداد5.9 کروڑ ہوگئی ہے،جن میں سے3.5 کروڑنان ٹائر-I اور ٹائر-II شہروں سے ہیں
ایس آئی پی کنٹریبیوشن میں سرمایہ کار کی بنیادتیزی سے پھیل کر مالی سال 20 کے3.1 کروڑ سے بڑھ کر مالی سال 25 تک 11 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے
ہندوستان کی کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ مالی سال 2015 اور مالی سال 25 کے درمیان 12فیصد کی سالانہ شرح سے بڑھی ہے
غیر ملکی سرمایہ کے غیر مستحکم بہاؤ کے درمیان،ڈی آئی آئی ایس سے مارکیٹس کو مدد ملی ہے،جو غیر ملکی سرمایہ کی روانگی کو متوازن کرتے ہیں
گفٹ سٹی عالمی مالیاتی مراکزکے انڈیکس میں نو مقامات تک بہتری کے ساتھ ، 120 میں سے 43 مالیاتی مراکز تک پہنچ گیا
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 2:12PM by PIB Delhi
خزانہ اورکارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملاسیتا رمن کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں پیش کیے گئےاقتصادی جائزہ 26-2025 میں کہاگیا ہے کہ تجارتی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ، ہندوستان کی ایکویٹی مارکیٹس نے پیمائش شدہ مگر مستحکم کارکردگی کے مرحلے کا مظاہرہ کیا ، جو معاون پالیسیوں ، میکرو اکنامک حالات اور مستقل گھریلو سرمایہ کاروں کی شرکت کی مشترکہ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے ۔ اقتصادی جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ ذاتی انکم ٹیکس میں کٹوتی ، جی ایس ٹی کی اصلاح ، مانیٹری پالیسی میں نرمی اور افراط زر میں کمی کے ساتھ ساتھ مالی سال 26 کی دوسری سہ ماہی میں کارپوریٹ کی بہتر کارکردگی سمیت متعدد اقدامات سے مالی سال 26-2025 کے دوران مارکیٹ کو حمایت ملی ہے ۔
ہندوستان کے مالیاتی ماحولیاتی نظام کی طاقت
نفٹی 50 اور بی ایس ای کےسینسیکس نے اپریل-دسمبر 2025 کے دوران بالترتیب تقریبا 11.1 فیصد اور 10.1 فیصد کا اضافہ درج کیا ۔ مالی سال 26 میں(دسمبر 2025 تک) بنیادی بازار مستحکم اور متحرک رہے ، جو انیشیل پبلک آفرس(آئی پی او)کے اجرا میں دنیا بھر میں سرفہرست رہے۔ مالی سال 26 (دسمبر 2025 تک) میں آئی پی او کے حجم مالی سال 25 کے مقابلے میں20فیصد زیادہ تھےاور اس کی رقم مالی سال 25 کی اسی مدت سے 10 فیصد زیادہ تھی ۔ مالی سال 26 میں (دسمبر 2025 تک) آئی پی او کی سرگرمی کی ایک قابل ذکر خصوصیت آفر فار سیل (او ایف ایس) کےمرکبات کی اہمیت تھی ، جہاں موجودہ حصص یافتگان کمپنی کے ذریعہ نئے حصص جاری کرنے کے بجائے اپنے حصص فروخت کرتے ہیں ۔
ایس ایم ای کا اندراج: مالی سال 26 میں (دسمبر 2025 تک) ایس ایم ای کے اندراج کی تعداد مالی سال 25 کے(دسمبر 2024 تک) 190 سے بڑھ کر 217 ہو گئی ۔ اس میں جمع کی گئی رقم 7,453 کروڑ روپے سے بڑھ کر 9,635 کروڑ روپے ہو گئی ۔ اس کے آغاز سے لے کر اب تک 1380 سے زیادہ کمپنیاں بی ایس ای اور این ایس ای کے ایس ایم ای کے پلیٹ فارم پر درج کی جا چکی ہیں ۔ پرائمری منڈیوں کے ذریعے وسائل کا مسلسل متحرک ہونے اور ایس ایم ای کے پلیٹ فارم کے ذریعے ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کی وسیع تر شرکت سے ہندوستان کےسرمایہ بازاروں کی بڑھتی ہوئی وسعت اور عمدگی کی طرف اشارہ ملتا ہے ۔
سکیورٹیز مارکیٹس کوڈ (ایس ایم سی):سکیورٹیز مارکیٹس کوڈ ، 2025 ، قانونی فریم ورک کو مستحکم کرنے اور سکیورٹیز مارکیٹ ریگولیشن کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی طرف اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے ۔ اقتصادی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کوڈ میں بورڈ کی تشکیل ، خود محتاری ، تنازعات کے نظر ، شفافیت ، ریگولیٹری سینڈ باکسنگ ، سرمایہ کاروں کا تحفظ ، مارکیٹس کے بنیادی ڈھانچے کے اداروں (ایم آئی آئی) کی گورننس اور کاروبار کرنے میں آسانی جیسے موضوعات شامل ہیں ۔اس کوڈ کےذریعہ ایم آئی آئی ، اسٹاک ایکسچینج ، کلیئرنگ کارپوریشن ، ڈپازٹریز اور دیگرمتعلقین کو پہلی بار ایک واضح قانونی سطح پر یکجا کیا گیا ہے اور انہیں باضابطہ طور پر اہم عوامی کام انجام دینے والے اداروں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے ۔
سرمایہ بازار میں خوردہ شراکت داری کی توسیع
مالی سال 26 کے دوران (دسمبر 2025 تک)235 لاکھ ڈیمیٹ کھاتوں کااضافہ ہوا، جس سے ان کی کل تعداد 21.6 کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ ستمبر 2025 میں سرمایہ کاروں کی تعداد12 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنا اہم سنگ میل تھا ، جس میں تقریبا ایک چوتھائی خواتین ہیں ۔ میوچوئل فنڈ انڈسٹری میں بھی توسیع ہوئی ہے، دسمبر 2025 کے آخر تک سرمایہ کاروں کی تعداد5.9 کروڑ ہوگئی ، جن میں سے 3.5 کروڑ (نومبر 2025 تک) نان ٹائر-I اور ٹائر-II شہروں سے تھے ۔
اقتصادی جائزے میں مزیدکہا گیا ہےکہ ایکویٹی سرمایہ کاری ، جو کبھی گھریلو بیلنس شیٹ کا معاون جزء تھی ، تیزی سے مالی دولت کا ایک اہم عنصر بن گئی ہے ، جس کی حمایت وسیع تر شرکت اور رسائی کے زیادہ متنوع چینل ہیں ۔ اگر چہ ایکویٹی مارکیٹس میں افراد کا براہ راست حصہ صرف بتدریج بڑھا ہے، جو مالی سال 14 میں صرف 8 فیصد سے ستمبر 2025 تک تقریباً 9.6 فیصد ہو گیا ، اسی عرصے کے دوران بالواسطہ حصہ تقریبا تین گنا بڑھ کر 9.2 فیصد تک پہنچ گیا ۔
سالانہ گھریلو مالیاتی بچت میں ایکویٹی اور میوچوئل فنڈ کا حصہ مالی سال 2012 کے 2 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 25 میں 15.2 فیصد سے زیادہ ہو گیا ۔ یہ تبدیلی ایس آئی پی کی شراکت میں مسلسل اضافے سے ہوئی ہے ، اوسط ماہانہ ایس آئی پی کا بہاؤ مالی سال 2017 میں 4,000 کروڑ روپے سے سات گنا بڑھ کر مالی سال 26 (اپریل-نومبر) میں 28,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے ۔ عالمی وباء کے بعد ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاروں کی بنیاد میں تیزی سے اضافہ ہوا ، جو مالی سال 20 میں تقریبا 3.1 کروڑ سے بڑھ کر مالی سال 25 تک 11 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ۔
ایس ای بی آئی کے حالیہ اقدامات
اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ سیبی نے ریگولیٹری سالمیت کو مضبوط بنانے ، بازار کے کام کاج کو ہموار کرنے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بہتر کرنےکے اقدامات کا ایک جامع مجموعہ شروع کیا ۔ مجموعی طور پر ، یہ اقدامات سکیورٹیز مارکیٹ کے کلیدی حصوں میں بہتر تصدیق ، انکشاف ، رسائی اور خطرے کی نگرانی کے ذریعے مارکیٹ کے اعتماد کو مضبوط کرتے ہوئے ، ہندوستان میں شفاف ، لچکدار اور جامع کیپٹل مارکیٹ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے تئیں ایس ای بی آئی کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
سرمایہ کاروں کا تحفظ اور تفویض اختیار: سیبی نے یکم اکتوبر 2025 سے سرمایہ کاروں سے فنڈ اکٹھا کرنے والے سیبی کے رجسٹرڈ تمام انٹرمیڈیٹس کے لیے یو پی آئی ایڈریس کا نیا ڈھانچہ لازمی قرار دیا ہے ۔
ریگولیٹری فریم ورک کی مضبوطی اور آپریشنل ایفیشنسی کی بہتری: ایک علیحدہ بزنس یونٹ کے تحت گفٹ-آئی ایف ایس سی میں سکیورٹیز مارکیٹ سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے میں سیبی کے رجسٹرڈ اسٹاک بروکرس کو سہولت فراہم کرنے کے واسطے ، سیبی کی مخصوص منظوری حاصل کرنے کی لازمیت کو ختم کر دیا گیا ۔
قرض کابازار
ہندوستان کی کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ نے انتہائی متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس میں فنڈ کااجرا مالی سال 2015 کے17.5 ٹریلین روپے سے بڑھ کر مالی سال 25 میں 53.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے ، جو تقریبا 12 فیصد کی سالانہ شرح سے بڑھ رہے ہیں ۔ مالی سال 25 میں اب تک کی سب سے زیادہ تازہ اجراء ریکارڈ کیا گیا ہے ، جو مجموعی طور پر 9.9 ٹریلین روپے تھے ۔
مارچ 2025 تک ، کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ ملک کی جی ڈی پی کا 15-16 فیصد تھا اور کارپوریٹ بانڈ فنڈ ریزنگ اب بینک کریڈٹ کی تکمیل کرتی ہے۔ مالی سال 26 میں ، قرض کےبازار نے اپریل-دسمبر 2025 میں بنیادی بازار سے کل وسائل کو متحرک کرنے کا 63 فیصد سے زیادہ حصہ حاصل کیا ہے ۔ ریگولیٹری حکام نے بانڈ مارکیٹ کی ترقی کے لیے خاطر خواہ اصلاحات کی ہیں ۔ سیبی نے ریٹیل کی رسائی کو آسان بنانے ، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی گورننس کے معیارات کو مضبوط کرنے اور فنڈجاری کرنے کے اصولوں کو آسان بنانے کے لیے ریکوسٹ فار کوٹ پلیٹ فارم متعارف کرایاہے ۔
غیر ملکی پورٹ فولیو کی سرمایہ کاری
مالی سال 26 میں ہندوستان کی غیر ملکی پورٹ فولیو کی سرمایہ کاری (ایف پی آئی) کے رجحانات میں اتار چڑھاؤ کا مظاہرہ ہوا ہے ۔ مالی سال 26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ، ایف پی آئی ہندوستانی ایکوئٹی کے خالص خریدار اور قرض دہندگان کے خالص فروخت کنندہ تھے ۔ اس کے برعکس ، مالی سال 26 کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں ، وہ قرض دہندگان کے خالص خریدار ہوتے ہوئے ایکوئٹی کے خالص خریداروں سے خالص فروخت کنندگان میں تبدیل ہو ئے ۔ مجموعی طور پر ، ایف پی آئی اپریل سے دسمبر 2025 تک ہندوستانی سکیورٹیز کے خالص فروخت کنندہ تھے ۔ سیبی کی جانب سے ایف پی آئی سرمایہ کاری کے اصولوں میں نرمی اور ہند-امریکہ کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کی مدد سے ، ہندوستان کے قرض بازار میں ایف پی آئی کی آمد کا نقطہ نظر مثبت ہے ۔ 31 دسمبر 2025 تک ، ایف پی آئی کی تحویل میں موجود اثاثوں کی مالیت 81.4 لاکھ کروڑ روپے تھی ، جو 31 مارچ 2025 کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے ۔
گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کار: ایف پی آئی کی کاؤنٹر بیلنسنگ
غیر ملکی سرمائے کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ کے درمیان ، گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ڈی آئی آئی) خاص طور پر میوچوئل فنڈ اور انشورنس کمپنیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی نکاسی کے اتار چڑھاؤ کو متوازن کیا ہے اور بازاروں کودرکار بہت ضروری مدد فراہم کی ہے ۔ مسلسل خریداری کے ساتھ ، 30 ستمبر 2025 تک ، این ایس ای میں درج ایکوئٹی کے اندر ڈی آئی آئی کی ملکیت 18.7 فیصد درج کی گئی ہے ۔
ڈی آئی آئی نے ہندوستانی ایکوئٹی میں خالص خریداروں کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستقل طور پر برقرار رکھا ہے ، جس سے ایف پی آئی کی فروخت کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا گیا ہے اور گھریلو مارکیٹ کی طاقت کو تقویت ملی ہے ۔ ڈی آئی آئی کا حصہ (ہولڈنگ کی قیمت کے لحاظ سے) مالی سال 25 کی چوتھی سہ ماہی میں پہلی بار غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) سے بڑھ گیاہے اور اب مالی سال 26 کی دوسری سہ ماہی میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
مالی سال 26 کی دوسری سہ ماہی میں ایم ایف کا حصہ (ہولڈنگز کی قیمت کے لحاظ سے) 10.9 فیصد کی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ لہذا ، اگرچہ ایف آئی آئی ہندوستانی سرمایہ بازار میں اہم شراکت دار ہیں ، ڈی آئی آئی ، خوردہ سرمایہ کاروں اور اعلی خالص مالیت والے افراد کے ساتھ ، مارکیٹ میں شرکت کے حوالے سے ایف آئی آئی کے فیصلوں کے خلاف مضبوط توازن کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
گفٹ سٹی
30 نومبر 2025 تک ، گفٹ سٹی نے ترقی کی مضبوط رفتار کامظاہرہ کیا ہے ، جس میں مختلف زمروں میں 1,034 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی ادارے رجسٹرڈ ہیں ۔ ایک سال کے اندر ، گفٹ سٹی نے گلوبل فنانشل سینٹر انڈیکس (جی ایف سی آئی) میں نو مقامات کی ترقی کر کے 120 مالیاتی مراکز میں سے 43 ویں مقام حاصل کیا ہے ۔ فنٹیک کی مخصوص درجہ بندی کے تحت ، گفٹ سٹی میں دس مقامات کی بہتری درج ہوئی ہے ، جو فنٹیک ، تعلیمی شراکت داری اور اختراعی مراکز کے مخصوص ریگولیٹری فریم ورک کے ذریعے کی گئی پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے ۔
خاتمہ
اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ وسط صدی تک وکست بھارت بننے کی ہندوستان کی خواہش نہ صرف فنڈنگ کے لحاظ سے بلکہ معاشی تبدیلی کے ڈھانچے کےلحاظ سے مالیات پر بنیادی طور پر دوبارہ غور کرنے کا تقاضہ کرتی ہے ۔ پائیدار ترقی کی مالی اعانت کی خاطر ، ہندوستان کو طویل مدتی سرمایہ بازاروں کو مضبوط کرنا چاہیے ۔ سیبی نے ریگولیٹری جدید کاری اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے متوازی عہد بندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ریگولیٹری معیار میں منظم اصلاح کو 2025 میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ذریعے مشترکہ طور پر کئے گئے فنانشل سیکٹر اسسمنٹ پروگرام (ایف ایس اے پی) کے ذریعے بین الاقوامی توثیق حاصل ہوئی ہے ۔ دونوں رپورٹوں میں سرمایہ بازاروں کو سی وائی 2017 کے جی ڈی پی کے 144فیصد سے بڑھ کر سی وائی 2024 میں 175فیصد تک بڑھانے کاذکر ہے ۔
****
(ش ح –م ش ع۔اش ق)
UR-ES- 08
(रिलीज़ आईडी: 2220334)
आगंतुक पटल : 6