وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بیٹنگ ری ٹریٹ کی تقریب ہندوستان کے بھرپور فوجی ورثے کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم نے سنسکرت سبھاشیتم  شیئر کیا جس میں  جیت میں حکمت اور وقارپر زور دیا گیاہے

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 9:51AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بیٹنگ ری ٹریٹ (فوج کی بیرکوں میں واپسی) کی تقریب یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام کی علامت ہے اور یہ ہندوستان کے بھرپور فوجی ورثے کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا- ‘‘ہمیں اپنی مسلح افواج پر بہت فخر ہے جو ملک کے دفاع کے لیے وقف ہیں’’۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشیتم بھی شیئر کیا جس میں ایک جنگجو فتح کی طرف بڑھتے ہوئے حکمت اور وقار پر زور دیتا ہے۔

 

"एको बहूनामसि मन्य ईडिता विशं विशं युद्धाय सं शिशाधि।

अकृत्तरुक्त्वया युजा वयं द्युमन्तं घोषं विजयाय कृण्मसि॥"

 

سبھاشیتم کہتا ہے –‘‘ اے بہادر جنگجو! آپ کے غصے کی رہنمائی حکمت سے ہونی چاہیے۔ آپ ہزاروں میں ایک ہیرو ہیں۔ اپنے لوگوں کو حکومت کرنا اور عزت سے لڑنا سکھاؤ۔ ہم فتح کی طرف بڑھتے ہوئے آپ کے ساتھ خوش ہونا چاہتے ہیں!’’

وزیر اعظم نے  ایکس  پر لکھا:

‘‘بیٹنگ ری ٹریٹ کی تقریب آج شام منعقد ہوگی۔ یہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام کو  ظاہر کرتا ہے۔ یہ ہندوستان کے بھرپور فوجی ورثے کی طاقت کو ظاہر کرے گا۔ ہمیں اپنی مسلح افواج پر قوم کے دفاع کے لیے ان کی حوصلہ و لگن پر بے حد فخر ہے’’۔

 

एको बहूनामसि मन्य ईडिता विशं विशं युद्धाय सं शिशाधि।

अकृत्तरुक्त्वया युजा वयं द्युमन्तं घोषं विजयाय कृण्मसि॥"

 

*****

ش ح – ظ  ا-  ت ع

UR No. 1223


(रिलीज़ आईडी: 2219895) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Manipuri , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam