بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی انتخابی  کمیشن  کل 16واں ووٹروں کا قومی دن منائے گا

प्रविष्टि तिथि: 24 JAN 2026 3:00PM by PIB Delhi
  1. بھارتی انتخابی کمیشن (ای سی آئی) کل نئی دلّی میں 16واں ووٹروں کا قومی دن (این وی ڈی-2026)منانے جا رہا ہے۔ اس سال اس تقریب کا موضوع ’’میرا بھارت، میرا ووٹ‘‘ رکھا گیا ہے، جبکہ اس کا شعار ہے: ’’بھارتی جمہوریت کے مرکز میں شہری‘‘۔
  2. صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نئی دلّی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی صدارت بطور مہمانِ خصوصی کریں گی۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ارجن رام میگھوال بطور مہمانِ اعزازی تقریب میں شریک ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنرجناب  گیانیش کمار، الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ہمراہ اس تقریب کی قیادت کریں گے۔
  3. روایت کے مطابق، معزز صدرِ جمہوریہ تقریب سے خطاب کریں گی اور نئے شامل ہونے والے نوجوان ووٹروں کو الیکٹرز فوٹو شناختی کارڈ(ای پی آئی سی)تقسیم کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ مختلف زمروں میں بہترین انتخابی طریقۂ کار کے اعزازات بھی پیش کریں گی، جن میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، انتخابی نظم و نسق و لاجسٹکس، اختراعی ووٹر بیداری، مثالی ضابطۂ عمل  کے نفاذ، تربیت و صلاحیت سازی کے علاوہ خصوصی اعزازات اور میڈیا کے لیے ایوارڈز شامل ہیں۔
  4. این وی ڈی-2026 کے موقع پر دو اشاعتوں کا اجرا بھی کیا جائے گا:-’’2025 اقدامات اور اختراعات کا سال‘‘ اور ’’چناؤ کا پرو، بہار کا گَرو‘‘، جو بہار میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبنی اشاعت ہے۔ اس کے علاوہ انتخابی بندوبست  اور جمہوری ترقی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی عالمی قیادت کو اجاگر کرنے والی ایک ویڈیو بھی پیش کی جائے گی۔
  5. تقریب کے دوران ایک خصوصی نمائش بھی منعقد کی جائے گی، جس میں انتخابی فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کے انعقاد سمیت انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا جائے گا۔ نمائش میں ووٹروں کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن کی حالیہ اقدامات  اور 2025 میں بہار قانون ساز اسمبلی انتخابات کے کامیاب انعقاد کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔
  6. ووٹروں کے قومی دن  کی تقریبات ملک بھر میں بیک وقت ریاستی اور ضلعی سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی، جن کا اہتمام بالترتیب چیف الیکٹورل آفیسرز(سی ای اوز)اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز(ڈی ای اوز)کے دفاتر کے ذریعے کیا جائے گا۔ بوتھ لیول آفیسرز(بی ایل ا وز)بھی اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر تقاریب منعقد کریں گے، نئے رجسٹرڈ ووٹروں کی ستائش کریں گے اور انہیں ای پی آئی سی  کارڈ فراہم کریں گے۔

*****

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 1029


(रिलीज़ आईडी: 2218173) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Marathi , Bengali , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam