امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا، آج مغربی سنگھ بھوم میں سی آر پی ایف اور جھارکھنڈ پولیس کے جاری مشترکہ آپریشن نے نکسل مخالف آپریشن میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس میں ایک بدنام زمانہ نکسلائیٹ سنٹرل کمیٹی کے رکن 'انل عرف پتی رام مانجھی' کو ہلاک کیا گیا ہے، جس پر ایک کروڑ روپے کا انعام  تھا، اس کے علاوہ 15 دیگر نکسلی ہلاک ہوئے ہیں


ہم 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو دہائیوں سے خوف اور دہشت کا مترادف ہے

میں ایک بار پھر باقی نکسلیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس نظریہ کو چھوڑ دیں جو انہیں تشدد، دہشت اور ہتھیاروں سے جوڑتا ہے،  اور ترقی اور اعتماد کے مرکزی دھارے میں شامل ہوں

प्रविष्टि तिथि: 22 JAN 2026 8:28PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک بدنام زمانہ نکسلائیٹ سنٹرل کمیٹی کے رکن 'انل عرف پتی رام مانجھی' کی ہلاکت جس کے سر پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا ، اور جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم میں دیگر 15 نکسلیوں کی ہلاکت، نکسل مخالف آپریشن کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ آج مغربی سنگھ بھوم میں سی آر پی ایف اور جھارکھنڈ پولس کے جاری مشترکہ آپریشن نے نکسل مخالف آپریشن میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس میں ایک بدنام زمانہ نکسلائیٹ سنٹرل کمیٹی کے رکن 'انل عرف پتی رام مانجھی' جس پر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کا انعام تھا، ہلاک ہوا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر بقیہ نکسلیوں سے اپیل کی کہ وہ اس نظریہ کو چھوڑ دیں جو انہیں تشدد، دہشت اور ہتھیاروں سے جوڑتا ہے اور ترقی اور اعتماد کے مرکزی دھارے میں شامل ہوں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:950


(रिलीज़ आईडी: 2217462) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Telugu