وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ڈوڈہ حادثے میں فوجی اہلکاروں کے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا
प्रविष्टि तिथि:
22 JAN 2026 8:14PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈوڈہ میں ہوئے المناک حادثے میں بہادر فوجی اہلکاروں کے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ڈوڈہ میں پیش آئے اس حادثے پر بہت غمزدہ ہیں، جس میں ہم نے اپنے بہادر فوجی جوانوں کو کھو دیا ہے۔ قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جناب مودی نے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛
ڈوڈہ میں پیش آئے حادثے پر ازحد غمگین ہوں ، جس میں ہم نے اپنے بہادر فوجی جوانوں کو کھو دیا ہے۔ ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ مجروحین جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ متاثرہ افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:949
(रिलीज़ आईडी: 2217459)
आगंतुक पटल : 7