صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
امرت ادیان 3 فروری سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
21 JAN 2026 11:02AM by PIB Delhi
راشٹرپتی بھون کا امرت ادیان عوام کے لیے 3 فروری سے 31 مارچ 2026 تک کھولا جائے گا۔ لوگ ہفتے میں چھ دن صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک(آخری داخلہ شام 15:5؍بجے تک) ادیان کا دورہ کر سکیں گے۔ پیر کے دن جو دیکھ بھال کے لیے مخصوص ہوتے ہیں اور 4 مارچ کو ہولی کے موقع پرادیان بند رہے گا۔
ادیان میں داخلہ اور بکنگ بالکل مفت ہے۔ بکنگ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/ پر کی جا سکتی ہے۔ واک اِن زائرین کے لیے داخلے کے مقام کے قریب سیلف سروس وزیٹرز رجسٹریشن کیوسک دستیاب ہوں گے۔
تمام وزیٹر کے لیے داخلہ اور اخراج گیٹ نمبر 35 سے ہوگا، جو پریزیڈنٹس اسٹیٹ میں نارتھ ایونیو اور راشٹرپتی بھون کے سنگم کے قریب واقع ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے سنٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک شٹل بس سروس ہر 30 منٹ بعد صبح 9:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک دستیاب رہے گی۔ شٹل بسوں کی شناخت’ شٹل سروس فار امرت ادیان‘کے بینر سے کی جا سکے گی۔
****
ش ح۔م ع ن۔ا ش ق
(U: 855)
(रिलीज़ आईडी: 2216811)
आगंतुक पटल : 23