امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے منی پور ، میگھالیہ اور تریپورہ کی ریاستوں کو ان کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی



متحرک ثقافت اور باصلاحیت لوگوں سے مالا مال منی پور ہمیشہ ہمارا فخر رہا ہے

ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے  تریپورہ نے آج خود کو ہندوستان کی ترقی میں قابل فخر شراکت دار کے طور پر قائم کیا ہے

حیاتیاتی تنوع کا ایک بھرپور مرکز اور ثقافتوں اور رسومات کے سنگم ، میگھالیہ نے ہندوستان کے جذبے کو بے پناہ طاقت عطا کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 21 JAN 2026 12:53PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے منی پور ، میگھالیہ اور تریپورہ ریاستوںکو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ۔
ایکس پلیٹ فارم پر سلسلےوار پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ منی پور کی ہماری بہنوں اور بھائیوں کو ریاست کےیوم تاسیس پر مبارکباد ۔ ایک متحرک ثقافت اور باصلاحیت لوگوں سے مالا مال ، منی پور ہمیشہ ہمارا فخر رہا ہے ۔مستقبل میں ریاست نئی بلندیوں کوچھوئےگی’’۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘ریاست کے یوم تاسیس کےموقع پر میگھالیہ کے عوام کو دلی مبارکباد ۔حیاتیاتی تنوع کے ایک بھرپور مرکز اور ثقافتوں اور رسومات کے سنگم میگھالیہ نے ہندوستان کے جذبے کو بے پناہ طاقت بخشی ہے ۔ریاست ترقی میں نئے سنگ میل حاصل کرے ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا’’ریاست کے یوم تاسیس پرتریپورہ کی ہماری بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد ۔ترقی میں نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ، تریپورہ نے آج خود کو ہندوستان کی ترقی میں قابل فخر شراکت دار کے طور پر قائم کیا ہے ۔وزیر اعلی ڈاکٹر مانک ساہا جی مودی جی کی قیادت میں لوگوں کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں’’۔

***

ش ح۔ش م ۔ ش ا

U NO: 866


(रिलीज़ आईडी: 2216801) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam