امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے ملک کےعوام  کو توانائی ، جوش و خروش اورجشن  کے تہوار ‘مکر سنکرانتی’ پر مبارکباد پیش کی


وزیر داخلہ نے کرناٹک کے لوگوں کو مکر سنکرانتی ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے لوگوں کو بھوگی ، سنکرانتی اور کنوما ، گجرات کے لوگوں کو اترائن اور آسام کے لوگوں کو ماگھ بیہو کی مبارکباد بھی پیش کی

یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں خوشیوں اور خوشحالی کی بہار لائے

بھوگی، سنکرانتی اور کنوما کے تہوار ہر گھر کو خوشحالی، خوشیاں اور صحت و سلامتی کے نعمتوں سے بھر دے

میں بھگوان سوریہ نارائن سے سب کی بھلائی کے لیے دعا گو ہوں

فصل کا یہ تہوار ہماری یکجہتی کو مضبوط کرے اور ہر ایک کو خوشحالی، صحت مند زندگی اور خوشیوں کی نعمتیں عطا کرے

प्रविष्टि तिथि: 14 JAN 2026 3:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج توانائی، جوش و خروش اور جشن سے بھرپور خوشیوں کے تہوار مکر سنکرانتی کے موقع پر بھارت کے عوام کو گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کی ۔ جبکہ کرناٹک کے عوام کو مکر سنکرانتی ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے لوگوں کو بھوگی ، سنکرانتی اور کنوما ، گجرات کے لوگوں کو اترائن اور آسام کے لوگوں کو ماگھ بیہو کی خصوصی علاقائی نیک خواہشات بھی پیش کیں ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں ، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘توانائی ، جوش و خروش اور جشن کے تہوار ‘مکر سنکرانتی’ پر سبھی کو دلی مبارکباد ۔ یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں خوشیوں  اور خوشحالی  کی بہارلائے ’’۔

 

ایک اور ایکس پوسٹ میں ، جناب امیت شاہ نے کہا کہ ‘‘مکر سنکرانتی کے موقع پر کرناٹک کی ہماری بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد ۔ یہ مقدس تہوار نئی توانائی لے کرآئے  اورہمارےرشتوں کو مضبوط کرے ، میں سب کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے دعا گوہوں ۔’’

 

 

مرکزی وزیر داخلہ نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ ‘‘ہمارے تیلگو بہنوں اور بھائیوں کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد ۔  دعا ہے کہ بھوگی ، سنکرانتی اور کنوما کے تہوار ہر گھر کو خوشحالی، خوشیاں اور صحت و سلامتی کی نعمتوں سے بھر دیں۔

 

 

ایک اور پوسٹ میں ، جناب امیت شاہ نے اترائن کے مبارک موقع پر دلی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھگوان سوریہ نارائن سے سب کی بھلائی کے لیے دعا گوہیں ۔

 

 

ایکس پر ایک اور پوسٹ میں ، وزیر داخلہ نے آسام کے عوام کو ماگھ بیہو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘آسام میں ہماری تمام بہنوں اور بھائیوں کو ماگھ بیہو کی دلی مبارکباد ۔فصل کا یہ تہوار ہماری یکجہتی کو مضبوط کرے اور ہر ایک کو خوشحالی، صحت مند زندگی اور خوشیوں کی نعمتیں عطا کرے۔’’

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ش آ۔ن ع

U. No.581

 


(रिलीज़ आईडी: 2214653) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam