وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم 15 جنوری کو کامن ویلتھ کے اسپکر ز اور صدارت کرنے والے افسروں کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
14 JAN 2026 11:19AM by PIB Delhi
نئی دہلی، پی آئی بی: وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 جنوری2026 کو صبح 10:30بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، سنویدھان سدان کے سینٹرل ہال میں کامن ویلتھ کے اسپیکرز اور پریزیڈنگ آفیسروں کی28ویں کانفرنس (سی ایس پی او سی) کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔
کانفرنس کی صدارت لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم بِرلا کریں گے اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 42 کامن ویلتھ ممالک کے 61 اسپیکرز اور پریزیڈنگ آفیسروں کے ساتھ 4 نیم خودمختار پارلیمانی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں موجودہ پارلیمانی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا، جن میں مضبوط جمہوری اداروں کو قائم رکھنے میں اسپیکرز اور پریزیڈنگ آفیسروں کے کردار، پارلیمانی کاموں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، ارکان پارلیمنٹ پر سوشل میڈیا کے اثرات، پارلیمنٹ کے بارے میں عوامی فہم کو بڑھانے کے جدید طریقے، اور ووٹنگ کے علاوہ شہری شمولیت کے فروغ کی حکمت عملیاں شامل ہیں۔
----------------------------------------------
ش ح۔ع ح۔ش ت
UN-NO - 564
(रिलीज़ आईडी: 2214438)
आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam