وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نوجوانوں کی طاقت پر سوامی وویکانند کے یقین پر زور دیتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا
प्रविष्टि तिथि:
12 JAN 2026 10:11AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا جس میں سوامی وویکانند کے اس یقین پر زور دیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی طاقت قوم کی تعمیر کا سب سے طاقتور سنگ بنیاد ہے اور بھارت کے نوجوان اپنے جذبے اور ولولے سے ہر مقصد کی تکمیل کر سکتے ہیں:
"अङ्गणवेदी वसुधा कुल्या जलधिः स्थली च पातालम्।
वल्मीकश्च सुमेरुः कृतप्रतिज्ञस्य वीरस्य॥"
سبھاشتم یہ پیغام دیتاہے کہ بہادر اور مضبوط ارادہ رکھنے والوں کے لیے ، پوری سرزمین ان کے اپنے آنگن کی طرح ہے ، سمندر تالابوں کی طرح اور آسمان کو چھوتےپہاڑ تل کی مانند نہایت چھوٹے محسوس ہوتےہیں ۔ جس کا عزم اٹل ہو، اس کے لیے دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا :
’’سوامی ویویکانند کا ماننا تھا کہ نوجوانوں کی طاقت ہی قوم کی تعمیر کی سب سے مضبوط بنیاد ہے۔ بھارتی نوجوان اپنے جوش اور جذبے سے ہر عزم کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
अङ्गणवेदी वसुधा कुल्या जलधिः स्थली च पातालम्।
वल्मीकश्च सुमेरुः कृतप्रतिज्ञस्य वीरस्य॥"
****
ش ح۔ش ت ۔ م الف
U NO: 436
(रिलीज़ आईडी: 2213585)
आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam