وزارتِ تعلیم
پریکشا پہ چرچہ نے 4 کروڑ سے زیادہ رجسٹریشن کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا: جناب دھرمیندر پردھان
प्रविष्टि तिथि:
10 JAN 2026 1:28PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج بتایا کہ پریکشا پہ چرچہ 2026 نے گزشتہ برس کے گنیز ورلڈ ریکارڈ 3.56 کروڑ رجسٹریشنز کو عبور کر لیا ہے، اور اب تک 4 کروڑ سے زائد افراد آن لائن رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریکشا پہ چرچہ محض ایک سالانہ مکالمہ نہیں رہا بلکہ معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں یہ ایک ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کا مقصد ملک کے نوجوانوں کے لیے تناؤ سے پاک ماحول پیدا کرنا ہے۔
مرکزی وزیر نے تمام طلبہ، یعنی ایگزام واریئرز، سے اپیل کی کہ وہ پریکشا پہ چرچہ 2026 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے امتحانات کا موسم قریب آ رہا ہے، طلبہ وزیرِ اعظم مودی کی اعتماد، توجہ اور ذہنی صحت سے متعلق ماسٹر کلاس کے ذریعے امتحانی دباؤ کو کم کر سکتے ہیں۔
وزیرِ اعظم ہند کے فلیگ شپ اقدام پریکشا پہ چرچہ (پی پی سی) کے لیے رجسٹریشنز نے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ 8 جنوری 2026 تک طلبہ، والدین اور اساتذہ کی جانب سے 4 کروڑ سے زائد رجسٹریشنز ہو چکی ہیں۔
غیر معمولی ردِعمل اس پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور طلبہ کی ذہنی فلاح و بہبود کے حوالے سے اس کی مسلسل کامیابی کا عکاس ہے، جو امتحانات کے لیے ایک مثبت، پُراعتماد اور تناؤ سے پاک رویے کو فروغ دیتا ہے۔ شرکت کا وسیع اور متنوع دائرہ اس بات کو نمایاں کرتا ہے کہ پریکشا پہ چرچہ ایک حقیقی عوامی تحریک کی صورت اختیار کر چکا ہے، جو ملک بھر میں طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مضبوطی سے جوڑتا ہے۔ یہ اقدام محض ایک سالانہ ملاقات سے آگے بڑھ کر تعلیم، ذہنی صحت اور ہمہ جہت ترقی پر بامعنی مکالمے کو فروغ دینے والی ایک قومی تحریک بن چکا ہے۔
پریکشا پہ چرچہ 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشنز یکم دسمبر 2025 کو مائی گَو پورٹل پر شروع ہوئیں۔ وزارتِ تعلیم کے تحت محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی کی جانب سے ہر سال منعقد کیے جانے والے اس پروگرام نے ایک ایسے مقبول پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر لی ہے، جو طلبہ، والدین اور اساتذہ کو وزیرِ اعظم سے براہِ راست رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
جیسے جیسے امتحانات کا موسم قریب آ رہا ہے، ملک بھر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ پریکشا پہ چرچہ 2026 میں شرکت کریں اور امتحانی دباؤ سے نمٹنے اور اعتماد کے ساتھ سیکھنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی رہنمائی سے فائدہ اٹھائیں۔
پریکشا پہ چرچہ 2026 میں شرکت کے لیے رجسٹر کریں:
https://innovateindia1.mygov.in/
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 394 )
(रिलीज़ आईडी: 2213231)
आगंतुक पटल : 26