وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے سرمور میں پیش آئے بس حادثے میں  ہوئے جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا


وزیر اعظم  نے پی ایم این آر ایف سے یک مشت امداد کا اعلان کیا

प्रविष्टि तिथि: 09 JAN 2026 7:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے آج ہماچل پردیش کے سرمور میں پیش آئے بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو  پی ایم این آر ایف سے یک مشت 2 لاکھ روپے اور مجروحین کو 50000 روپےدینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’ہماچل پردیش کے سرمور میں پیش آئے بس حادثے کی وجہ سے ہواجانی نقصان  انتہائی افسوسناک ہے۔ ان لوگوں کے تئیں اظہار تعزیت جنہوں نے اپنے اعزا کو کھو دیا۔ مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت امداد کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:373


(रिलीज़ आईडी: 2213042) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam