بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آئی آئی سی ڈی ای ایم 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسرز کی کانفرنس منعقد کی
آئی آئی سی ڈی ای ایم 2026 میں تقریبا 100 بین الاقوامی وفود شرکت کریں گے
آئی آئی سی ڈی ای ایم میں 40 سے زائد دو طرفہ میٹنگیں اور 36 الگ الگ سیشنز ہوں گے
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 1:05PM by PIB Delhi
- الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آج آئی آئی آئی ڈی ای ایم ، نئی دہلی میں چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز) کی ایک کانفرنس منعقد کی۔ یہ کانفرنس نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 21 سے 23 جنوری 2026 تک منعقد ہونے والی انڈیا انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی سی ڈی ای ایم) سے پہلے منعقد کی جارہی ہے۔
- چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ شرکاء سے خطاب کیا اور انہیں آئی آئی سی ڈی ای ایم 2026 کی باریکیوں اور ان کی خصوسی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
- خطاب کے بعد، سی ای اوز نے 36 موضوعاتی گروپوں پر تبادلۂ خیال کیا جن کی قیادت آئی آئی سی ڈی ای ایم 2026 میں متعلقہ سی ای اوز کریں گے۔ یہ موضوعات انتخابات کے بندوبست کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں اور ان کا مقصد ای ایم بی کے بھرپور اور متنوع تجربات پر معلومات میں اضافہ کا ایک ادارہ تیار کرنا ہے۔
- آئی آئی سی ڈی ای ایم 2026 انتخابات کےانتظام اور جمہوریت کے شعبے میں ہندوستان کی میزبانی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی عالمی کانفرنس ہوگی۔ اس میں دنیا بھر سے انتخابات کے انتظام و انصرام سے متعلق اداروں (ای ایم بی) کی نمائندگی کرنے والے تقریبا 100 بین الاقوامی مندوبین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں، ہندوستان میں غیر ملکی مشنوں کے نمائندے اور انتخابات کے شعبے میں تعلیمی اور پریکٹس کرنے والے ماہرین شرکت کریں گے۔
- آئی آئی سی ڈی ای ایم 2026 میں عالمی انتخابی موضوعات، بین الاقوامی انتخابی مثالی معیارات اور انتخابی عمل میں بہترین طورطریقوں اور اختراعات کا احاطہ کرنے والے موضوعاتی اجلاسوں کے ساتھ ساتھ افتتاحی اجلاس، ای ایم بی لیڈرز پلینری ، ای ایم بی ورکنگ گروپ میٹنگز اور ای سی آئی این ای ٹی کا آغاز جیسے عمومی اور مکمل اجلاس شامل ہوں گے۔
- اس کانفرنس میں 4 آئی آئی ٹی، 6 آئی آئی ایم، 12 این ایل یو اور آئی آئی ایم سی سمیت سرکردہ تعلیمی ادارے بھی شرکت کریں گے، جس میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سی ای اوز اور قومی اور بین الاقوامی تعلیمی ماہرین کی قیادت میں 36 موضوعاتی گروپ بات چیت میں حصہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ک ح،ص –ج)
U. No. 271
(रिलीज़ आईडी: 2212375)
आगंतुक पटल : 17