وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِاعظم نے وشاکھا ریفائنری میں باقیات کو اپ گریڈکرنے سے متعلق سہولت کے آغاز کی ستائش کی

प्रविष्टि तिथि: 06 JAN 2026 8:42AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کی وشاکھا ریفائنری میں ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) کی باقیات کو اپ گریڈ  کرنے سے متعلق  سہولت (آر یو ایف) کے کامیاب آغاز کی ستائش کی اور اسے توانائی کے تحفظ اور خود کفالت کی جانب بھارت کے سفر میں ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ جدید ترین سہولت توانائی میں خود انحصاری کو فروغ دینے کی قومی کوششوں کو مزید رفتار بخشے گی، جو آتم نربھر بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ایکس پر لکھی  گئی پوسٹ کے جواب میں جناب مودی نے کہا:

“یہ جدید ترین سہولت توانائی کے تحفظ کو مضبوطی فراہم کرنے کی ہماری کوششوں کو رفتار دیتی ہے، جس کے نتیجے میں ہم اس شعبے میں آتم نربھر بن رہے ہیں۔

@HardeepSPuri

 

  ***

(ش ح۔ش م ۔ ف ر )

UR-177  


(रिलीज़ आईडी: 2211689) आगंतुक पटल : 27
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam