وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایک سبھاشِتم مشترک کیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حقیقی طاقت دراصل اجتماعی یکجہتی میں مضمر ہوتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 JAN 2026 9:17AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کی لازوال ثقافت اور روحانی وراثت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صدیوں کے دوران بے شمار حملوں کے باوجود یہ تہذیب پوری استقامت کے ساتھ قائم و دائم رہی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کا تہذیبی سفر عوام کی اجتماعی طاقت کے باعث قائم و دائم ہے، جنہوں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ ملک کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کی ہے۔
ایکس (X) پر سنسکرت کے ایک شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے استقامت کے گہرے مفہوم پر غور کیا۔
“ہماری عظیم ثقافت اور روحانی وراثت بے شمار حملوں کی بھی گواہ رہی ہے۔ یہ ملک کے باشندوں کی اجتماعی طاقت ہی ہے جس نے ہمارے ثقافتی ورثے کو ہمیشہ محفوظ اور برقرار رکھا ہے۔
वनानि दहतो वह्नेः सखा भवति मारुतः।
स एव दीपनाशाय कृशे कस्यास्ति सौहृदम् ।।”
*****
ش ح۔ش ت۔ م ق ا
U- 124
(रिलीज़ आईडी: 2211349)
आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam