بھارتی چناؤ کمیشن
بھارتی انتخابی کمیشن نے ای سی آئی نیٹ کو بہتر بنانے کے لیے شہریوں سے 10 جنوری تک تجاویز طلب کی ہیں
प्रविष्टि तिथि:
03 JAN 2026 2:29PM by PIB Delhi
- بھارتی انتخابی کمیشن نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ای سی آئی نیٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ایپ میں موجود ‘Submit a Suggestion’ ٹیب کے ذریعے اسے بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں۔ شہری اب 10 جنوری 2026 تک اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔
- نئی ای سی آئی نیٹ ایپ کے آزمائشی ورژن کے ذریعے ووٹروں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، پولنگ فیصد کے رجحانات زیادہ تیزی سے دستیاب ہو رہے ہیں اور پولنگ کے اختتام کے 72 گھنٹوں کے اندر انڈیکس کارڈز شائع کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس عمل میں پہلے کئی ہفتے یا مہینے لگ جایا کرتے تھے۔ اس ایپ کو بہار اسمبلی انتخابات 2025 اور ضمنی انتخابات کے دوران کامیابی کے ساتھ آزمایا گیا۔
- یہ پلیٹ فارم چیف الیکٹورل آفیسرز، ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسرز، الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز،مشاہدین اور فیلڈ افسران کی آراء کی بنیاد پر مسلسل بہتر اور جدید بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے مزید سازگاربنانے کے لیے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ ای سی آئی نیٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز اسی ماہ متوقع ہے۔
- ای سی آئی نیٹ کمیشن کے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے، جس کی قیادت چیف انتخابی کمشنر جناب گیانیش کمار کر رہے ہیں، جبکہ انتخابی کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی بھی اس میں شامل ہیں۔ ای سی آئی نیٹ ایپ کی تیاری کا کام 4 مئی 2025 کو اس کے اعلان کے بعد شروع ہوا۔
- ای سی آئی نیٹ ایپ شہریوں کے لیے ایک واحد اور مربوط ایپ ہے، جس میں پہلے موجود 40 الگ الگ انتخابی ایپس اور ویب سائٹس کو یکجا کیا گیا ہے، جیسے ووٹر ہیلپ لائن ایپ (وی ایچ اے)، سی ویجل، سکشم، پولنگ ٹرینڈز (ووٹر ٹرن آؤٹ ایپ)، نو یور کینڈیڈیٹ (کے وائی سی) ایپ وغیرہ۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور دونوں پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
*****
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 98
(रिलीज़ आईडी: 2211091)
आगंतुक पटल : 22