وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کی وزارت کل چنئی میں نویں سدھ ڈے تقریبات کا افتتاح کرے گی؛ قومی یوم سدھ 6 جنوری کو منایا جائے گا


نائب صدر جمہوریہ چنئی میں نویں  یوم سدھ تقریبات کی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے

سدھ نظامِ طب میں مثالی خدمات انجام دینے والی پانچ ممتاز شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا

’’عالمی صحت کے لیے سدھ” موضوع  ہندوستان کے قدیم نظام طب کی عالمی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 JAN 2026 10:43AM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت 3 جنوری 2026 کو چنئی کے کلائیونار ارنگم میں ۹؍ویں یوم سدھ کا انعقاد کرے گی۔ یہ پروگرام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھ(این آئی ایس)، سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان سدھ(سی سی آر ایس) اور تمل ناڈو حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔’’عالمی صحت کے لیے سدھ‘‘کے موضوع پر مبنی یہ تقریب سدھ طب کے بانی مانے جانے والے رشی اگستے کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ یوم سدھ ہر سال 6 جنوری کو منایا جاتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہجناب سی پی رادھا کرشنن نویں یوم سدھ کی تقریبات کا افتتاح  اوراس کی صدارت بھی کریں گے۔ اس پروگرام میں جناب پرتاپ راو جادھو وزیرمملکت (آزادانہ چارج)، وزارت آیوش اور وزیر مملکت، وزارت صحت و خاندانی بہبود؛ جناب ما سبرامنیم، وزیر برائے صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود، حکومت تمل ناڈو؛ پدم شری ویدیہ راجیش کوٹیچا، سکریٹری، وزارت آیوش، حکومت ہند؛ ڈاکٹر پی سینتھل کمار، پرنسپل سکریٹری، محکمۂ صحت و خاندانی بہبود، حکومتِ تمل ناڈو؛ اور محترمہ ایم وجے لکشمی، ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی، حکومت تمل ناڈو بھی موجود ہوں گے۔

یہ تقریب تمل ناڈو اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سدھ کے معالجین، سائنس دانوں، ماہرین تعلیم، محققین اور طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی۔ سدھ سے متعلق قانونی و انتظامی اداروں کے سینئر اراکین، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھ (این آئی ایس) اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدھ(سی سی آر ایس) کے محققین، نیز وزارت آیوش اور حکومت تمل ناڈو کے اعلیٰ حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔چنئی اور پالایم کوٹائی کے سرکاری سدھ میڈیکل کالجوں کے انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ سطح کے طلبہ کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو اور کیرالہ کے خود مالی مدد سے چلنے والے سدھ کالجوں کے طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر وزارت آیوش سدھ نظام طب میں غیر معمولی خدمات انجام دینے والی پانچ ممتاز شخصیات کو اعزاز سے نوازے گی۔

نویں سدھ ڈے کے موقع پر احتیاطی صحت، تحقیق اور عالمی فلاح و بہبود میں سدھ طب کے اہم کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کا مقصد عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا اور صحت کی خدمات کی فراہمی، تحقیقی اشتراک اور تعلیمی ترقی میں سدھ طب کے کردار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ پروگرام ہندوستان کے روایتی نظام طب کو قومی اور عالمی صحت کے ڈھانچوں میں فروغ دینے کے وزارت آیوش کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں جدت طرازی کو تقویت دی جائے اور سدھ طب کو بین الاقوامی سطح پر وسیع تر شناخت دلائی جائے۔

 

*********************

UR-0056

(ش ح۔  م ع ن-ن ع)


(रिलीज़ आईडी: 2210781) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam