صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ٔ ہند کی جانب سےنئے سال کی مبارکباد
प्रविष्टि तिथि:
31 DEC 2025 4:50PM by PIB Delhi
صدرجمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئے سال 2026 کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک پیغام میں، صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’نئے سال کے پُر مسرت موقع پر، میں ملک اور بیرون ملک مقیم تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔
نیا سال نئی توانائی اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔ یہ خود آگاہی اور نئی عزائم کا موقع بھی ہے۔ اس موقع پر ، آئیے ہم قوم کی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کریں۔
سال 2026 ہماری زندگیوں میں امن، خوشی اور خوشحالی لائے اور ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لیے نئی توانائی پیدا کرے۔‘‘
*****
(ش ح –ک ح۔م ذ)
U. No. 5001
(रिलीज़ आईडी: 2210225)
आगंतुक पटल : 12