وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے روسی فیڈریشن کے صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
30 DEC 2025 12:53PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی فیڈریشن کے صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
جناب نریندرمودی نے اس بات پر زور دیا کہ جاری سفارتی کوششیں دشمنی کے خاتمے اور پائیدار قیام امن کے حصول کے لیے سب سے زیادہ قابل عمل راستے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ ان کوششوں پر توجہ مرکوز کریں اور ان کو کمزور کرنے کے کسی بھی اقدام سے گریز کریں ۔
جناب نریندرمودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’روسی فیڈریشن کے صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر انتہائی تشویش ہوئی ہے ۔ جاری سفارتی کوششیں دشمنی کے خاتمے اور پائیدار قیام امن کے حصول کے لیے سب سے زیادہ قابل عمل راستے پیش کرتی ہیں۔ ہم تمام متعلقہ افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان کوششوں پر توجہ مرکوز کریں اور ان کو کمزور کرنے کے کسی بھی اقدام سے گریز کریں ۔
@KremlinRussia_E‘‘
******
(ش ح ۔ م ش ع ۔ ش ہ ب)
U.No. 4029
(रिलीज़ आईडी: 2209739)
आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam