وزیراعظم کا دفتر
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار تعزیت
प्रविष्टि तिथि:
30 DEC 2025 9:53AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈھاکہ میں سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
جناب نریندرمودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ڈھاکہ میں سابق وزیر اعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال کی خبر سن کربے حد رنج ہوا ۔
ان کے اہل خانہ اور بنگلہ دیش کے تمام لوگوں سے ہماری دلی تعزیت ۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو اس المناک صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر ، بنگلہ دیش کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہند-بنگلہ دیش تعلقات میں ان کے بھرپورتعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
مجھے 2015 میں ڈھاکہ میں ان کے ساتھ اپنی پرتپاک ملاقات یاد ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ان کے وژن اور میراث سے دونوں ہم سایہ ممالک کے درمیان شراکت داری میں رہنمائی ملتی رہے گی ۔
پروردگار ان کی روح کو سکون بخشے ۔ ‘‘
********
(ش ح ۔ م ش ع ۔ ش ہ ب)
U.No. 4018
(रिलीज़ आईडी: 2209666)
आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam