وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے من کی بات کے 129ویں قسط کی جھلکیاں مشترک کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 DEC 2025 11:01AM by PIB Delhi

وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے من کی بات کے 129ویں ایپی سوڈ کی جھلکیاں مشترک کیں ہیں۔

ایکس  پر کی گئی متعدد پوسٹس میں جناب مودی نے کہا:

’’ 140 کروڑ بھارتیوں کی صلاحیتوں اور ہنرمندی کی بدولت، سال 2025 میں ہمارے ملک نے مختلف شعبوں میں بہت سی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

#من کی بات

وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ملک کی تعمیر میں حصہ ادا کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ میں 12 جنوری 2026 کو اس پروگرام میں شرکت اور ہماری یووا شکتی کے خیالات اور تجاویز سننے کا منتظر ہوں۔

#من کی بات

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ہمارے نوجوانوں اور جدت کاروں کو قومی اور سماجی سطح کے اہم چیلنجز کے حل پیش کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

#من کی بات

 

 

بھارت کے نوجوان پائیدار ترقی کے حوالے سے زبردست جذبہ دکھا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں منی پور کے موئرنگتھیم سیٹھ کی ستائش کی گئی، جنہوں نے شمسی توانائی کو بروئے کار لا کر معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا کام کیاہے۔

#من کی بات

 

اگلے ماہ ہم پربتی گیری جی کی صد سالہ پیدائش منائیں گے، جنہوں نے ہماری آزادی کی تحریک میں حصہ لیا اور غریبوں اور پسماندہ طبقوں کی بہتری پر بھی توجہ دی۔ آج کی #من کی بات میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 

رن آپ کو بلا رہا ہے!

کچھ  آئیں اور رن اُتسوکا لطف اٹھائیں۔

یہاں دیہی روایات کے ساز و سر، مقامی دستکاری کی مہارت اور کچھ کی لازوال خوبصورتی کو خود دیکھیں۔

#من کی بات

دبئی میں ایک قابل تعریف کوشش کو اجاگر کیا گیا ہے جو بھارتی تارکین وطن کے درمیان خوبصورت کنڑ زبان کو مقبول بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

#من کی بات

 

ناراسا پورم میں کی گئی اس کوشش نے مقامی لیس کاریگری کو دوبارہ زندہ کیا اور کئی لوگوں کو بااختیار بنایا۔

#من کی بات

ದುಬೈನಲ್ಲಿನೆಲೆಸಿರುವಭಾರತೀಯಅನಿವಾಸಿಗಳು, ಸುಂದರವಾದಕನ್ನಡಭಾಷೆಯನ್ನುಜನಪ್ರಿಯಗೊಳಿಸಲುಮಾಡುತ್ತಿರುವಶ್ಲಾಘನೀಯಪ್ರಯತ್ನದಬಗ್ಗೆಒತ್ತಿಹೇಳಿದೆ

#من کی بات

నరసాపురంలోచేపట్టినఈప్రయత్నంస్థానికలేస్క్రాఫ్ట్కుమళ్లీప్రాణంపోసిఅనేకమందికిసాధికారతచేకూర్చింది…”

#من کی بات

 

ଆସନ୍ତାମାସଆମେପାର୍ବତୀଗିରିଙ୍କଜନ୍ମଶତବାର୍ଷିକୀପାଳନକରିବା, ଯିଏକିଆମସ୍ବାଧୀନତାଆନ୍ଦୋଳନରେଯୋଗଦାନକରିଥିଲେଏବଂଗରିବଓବଞ୍ଚିତଙ୍କକଲ୍ଯାଣପ୍ରତିଧ୍ଯାନଦେଇଥିଲେଆଜିର#MannKiBaat ରେତାଙ୍କୁଶ୍ରଦ୍ଧାଞ୍ଜଳିଅର୍ପଣକରୁଛି

 

فجی میں تمل زبان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک ایسا ملک جس کے ساتھ ہمارے مضبوط ثقافتی روابط ہیں۔

#من کی بات

دل کو خوشی ہوتی ہے کہ تمل زبان کاشی کے لوگوں میں مقبول ہو رہی ہے، جیسا کہ کاشی تمل سنگمَم کے دوران واضح طور پر دیکھا گیا۔

#من کی بات

நாம்வலுவானகலாச்சாரத்தொடர்புகளைக்கொண்டுள்ளநாடானஃபிஜியில்தமிழ்பிரபலம்அடைவதைக்காண்பதும்மகிழ்ச்சிஅளிக்கிறது.”

 

#من کی بات

காசிதமிழ்சங்கமத்தின்போது, காசிமக்களிடையேதமிழ்பிரபலமடைந்துவருவது தெளிவாகக்காணப்பட்டது. இதுமனநிறைவைத்தருகிறது.”

#من کی بات

’’بارہمولہ کے زہن پورہ میں بدھ مت کا کمپلیکس ظاہر کرتا ہے کہ جموں و کشمیر کی ثقافتی شناخت کتنی قدیم اور بھرپور رہی ہے ۔  یہاں بدھ مت کے استوپوں کی دریافت کے طریقے کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے!‘‘

#من کی بات

 

بھارت سے ہزاروں کلومیٹر دور فجی ہو یا ہماری کاشی، یہاں تمل زبان کے فروغ کے لیے جو قابلِ تعریف کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ دل کو چھو لینے والی ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ملک کے کئی اور حصوں میں بھی دنیا کی اس قدیم ترین زبان کے بارے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

#من کی بات

 

آئی سی ایم آر یعنی انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق نمونیا اور یو ٹی آئی جیسی بیماریوں میں اینٹی بایوٹک دوائیں کم مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ بغیر سوچے سمجھے ان کا استعمال ہے۔ لہٰذا میری صلاح ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے بغیر اینٹی بایوٹک دوائیں نہ لیں۔

#من کی بات

 

منی پور کے چُوراچند پور کی مارگریٹ رامتھارسیم پر فخر ہے، جنہوں نے منی پور کی روایتی دستکاری کو مقبول بنانے اور دوسروں کی زندگیوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

#من کی بات

منی پور کے سیناپتی ضلع کے کے چوکھونے کرچینا نے پھولوں کی کاشت میں شاندار کام کیا ہے اور کئی کسانوں کی زندگیوں کو بھی بدل دیا ہے۔

#من کی بات

****

 

ش ح۔ش ت۔ ع ن

Uno-3987


(ریلیز آئی ڈی: 2209402) وزیٹر کاؤنٹر : 47