صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند کی آبدوز واگھشیر میں سمندری مشق (سورٹی) میں شرکت


واگھشیر کے عملے میں نظم و ضبط، اعتماد اور جوش و جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ ہماری آبدوزیں اور بھارتی بحریہ ہر قسم کے خطرے اور ہر حالت میں لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں: صدر دروپدی مرمو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 DEC 2025 4:53PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے مغربی ساحل پر آبدوز واگھشیر میں زیرِ آب سمندری مشق میں شرکت کی۔ اس موقع پر بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی صدر ہند کے ہمراہ تھے۔ صدرِ ہند نے آج (28دسمبر 2025) کرناٹک کے کاروار بحری بندرگاہ سے آبدوز میں سوار ہو کر یہ دورہ کیا۔

دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس سمندری مشق کے دوران صدر ہند نے آبدوز کے عملے سے بات چیت کی اور مختلف عملی مظاہروں کا مشاہدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PR128122025BMDU.JPG

صدر دروپدی مرمو ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے بعد آبدوز میں سمندری مشق میں شرکت کرنے والی ملک کی دوسری صدر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PR228122025P5XZ.jpeg

مقامی طور پر تیار کردہ کَلَوَری درجے کی آبدوز پر صدر ہند کی یہ پہلی سواری مسلح افواج کے ساتھ اعلیٰ کمانڈر کے عملی اور عملیاتی ماحول میں مسلسل رابطے کی عکاس ہے۔ اس سے قبل نومبر 2024 میں صدرِ ہند نے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت پر بھارتی بحریہ کے ایک عملی مظاہرے کا مشاہدہ کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PR328122025H4QR.JPG

بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں صدرِ ہند نے ایک مختصر تحریر کے ذریعے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’ہمارے ملاحوں اور افسروں کے ساتھ آبدوز واگھشیر پر سفر کرنے، زیرِ آب جانے اور وقت گزارنے کا تجربہ میرے لیے واقعی نہایت خاص تھا۔ آبدوز واگھشیر کی جانب سے انجام دیے گئے متعدد کامیاب فائرنگ کے مراحل اور مشکل عملی کارروائیاں عملے کی غیر معمولی تیاری اور لگن کی عکاسی کرتی ہیں، جو اس کے شعار ’شجاعت، برتری، فتح‘ کے عین مطابق ہیں۔ واگھشیر کے عملے میں نظم و ضبط، اعتماد اور جوش و جذبہ دیکھ کر مجھے پورا یقین ہو گیا ہے کہ ہماری آبدوزیں اور بھارتی بحریہ ہر قسم کے خطرے اور ہر حالت میں لڑائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PR4281220250NCZ.JPG
******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno3981


(ریلیز آئی ڈی: 2209273) وزیٹر کاؤنٹر : 58