امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ارون جیٹلی جی کو ان کی جینتی پر یاد کیا
ایک بے مثال آئینی اور قانونی ماہر اور بہترین خطیب کے طور پر جیٹلی جی نے ایک رکنِ پارلیمان کی حیثیت سے ناقابلِ فراموش میراث چھوڑی ہے
کئی اہم قانونی معاملات میں ان کی خدمات کے باعث انہیں یاد رکھا جائے گا
اپنی گہری قانونی بصیرت کے ذریعے پارٹی کو مضبوط بنانے میں ان کے وقف شدہ کردار کی قدر ہمیشہ قائم رہے گی، جو وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اترے گا
प्रविष्टि तिथि:
28 DEC 2025 1:24PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج ارون جیٹلی جی کو ان کی جینتی پر یاد کیا ۔
"ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک بے مثال آئینی اور قانونی ماہر اور بہترین خطیب کے طور پر جناب جیٹلی نے ایک پارلیمانی کے طور پر ناقابلِ فراموش میراث چھوڑی ہے اور کئی اہم قانونی معاملات میں ان کے کردار کو یاد رکھا جائے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ اپنی گہری قانونی بصیرت کے ذریعے پارٹی کو مستحکم کرنے میں جناب جیٹلی کی وقف شدہ خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی، جو وقت کی ہر کسوٹی پر پورا اتریں گی۔"
******
UR-3976
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2209221)
आगंतुक पटल : 10