ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے کا 2030 تک 48 بڑے شہروں میں چلنے والی ٹرینوں کی صلاحیت کو دوگنا کرنے کا منصوبہ
مصروف اسٹیشنوں پر ٹریفک کو آسان بنانے کے لیے صلاحیت میں اضافے کے فوائد حاصل کرنے کی غرض سے قلیل اور درمیانی مدت کے اقدامات
प्रविष्टि तिथि:
26 DEC 2025 4:48PM by PIB Delhi
سفر کی مانگ میں تیز اور مسلسل اضافے کو ذہن رکھتے ہوئے اگلے 5 ؍برسوں میں بڑے شہروں کے لیے نئی ٹرینیں چلانے کی صلاحیت موجودہ سطح سے دوگنی کرنی ہوگی۔ موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ آئندہ نسلوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔سال 2030 تک اصلی صلاحیت کو دوگنا کرنے کے کام میں درج ذیل اقدامات شامل ہوں گے:
- موجودہ ٹرمینلز کو اضافی پلیٹ فارمز، اسٹبلنگ لائنیں، پٹ لائنیں اور مناسب شنٹنگ سہولیات کے ساتھ بڑھانا۔
- شہری علاقوں اور ان کے آس پاس نئے ٹرمینلز کی شناخت اور تعمیر۔
- رکھ رکھاؤ کی سہولیات، بشمول میگا کوچنگ کمپلیکس۔
- سیکشنل صلاحیت میں اضافہ، جس میں ٹریفک سہولیات کے کام، سگنلنگ کی اپگریڈیشن اور ملٹی ٹریکنگ شامل ہے تاکہ مختلف مقامات پرٹرینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سنبھلاجاسکے۔
ٹرمینلز کی گنجائش بڑھانے کی منصوبہ بندی کرتے وقت ، ٹرمینلز کے آس پاس کے اسٹیشنوں پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ گنجائش یکساں طور پر متوازن ہو ۔ مثال کے طور پر ، پونے کے لیے ، ہڈاپسر ، کھڑکی اور الندی کو پونے اسٹیشن پر پلیٹ فارم اور اسٹیبلنگ لائنوں(ٹرینوں کے لیے عارضی لائن) کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ صلاحیت بڑھانے پر غور کیا گیا ہے ۔
مذکورہ مشق دونوں حصوں کی الگ الگ ضروریات کے مدنظر مضافاتی اور غیر مضافاتی ٹریفک دونوں کے لیے کی جائے گی ۔ ذیل میں درج اسٹیشنوں کے لیے 48 بڑے شہروں کا ایک جامع منصوبہ پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کو پیش کیا جائے گا ۔ اس منصوبے میں مقررہ وقت میں ٹرینوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کو دوگنا کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بند ، تجویز کردہ یا پہلے سے منظور شدہ کام شامل ہوں گے ۔

اگرچہ صلاحیت کو دوگنا کرنے کا منصوبہ سال 2030 تک ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے 5برسوں میں صلاحیت میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا تاکہ اضافی صلاحیت کے فوائد فوراً حاصل کیے جا سکیں۔ اس سے آئندہ برسوں کے دوران ٹریفک کی ضروریات کو بتدریج پورا کرنے میں مددملے گی۔ منصوبے کے اقدامات کو تین زمروں فوری، قلیل مدتی اور طویل مدتی میں تقسیم کیا جائے گا۔
مجوزہ منصوبہ مخصوص اور واضح ٹائم لائنز اور متعین نتائج کے ساتھ ہونا چاہیے۔ اگرچہ یہ سرگرمی مخصوص اسٹیشنز کے لیے ہے، تاہم ہر زونل ریلوے (زیڈ آر) کواپنے زون میں چلنے والی ٹرینوں کی گنجاش میں اضافے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ نہ صرف ٹرمینل کی صلاحیت میں اضافہ ہو بلکہ سیکشنل صلاحیت اور اسٹیشنز/یارڈز پر عملی رکاوٹیں بھی دور کی جا سکیں۔
*********************
(ش ح۔ م ع ن)
UR-3949
(रिलीज़ आईडी: 2208957)
आगंतुक पटल : 13