امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آئینِ ہند کو سنتھالی زبان میں شائع کرنے کے تاریخی اقدام پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
یہ بھارتی زبانوں کے احترام اور فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے
آئینِ ہند کی سنتھالی زبان میں اشاعت، سنتھالی برادری اور پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے
اول چِکی رسم الخط میں شائع کیا گیا یہ آئین قبائلی برادری تک ہمارے آئین کے نظریات اور اقدار کو مزید واضح طور پر پہنچائے گا اور آئین سازوں کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 DEC 2025 4:40PM by PIB Delhi
داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے آئینِ ہند کو سنتھالی زبان میں شائع کرنے کے تاریخی اقدام پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے
‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ بھارتی زبانوں کے احترام کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینِ ہند کی سنتھالی زبان میں اشاعت ،سنتھالی برادری اور پورےملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ اول چِکی رسم الخط میں شائع کیا گیا یہ آئین قبائلی برادری تک ہمارے آئین کے نظریات اور اقدار کو مزید واضح طور پر پہنچائے گا اور آئین سازوں کے خواب کو پورا کرے گا۔
*****
(ش ح ۔ ع ح۔ت ا)
U. No. 3946
(ریلیز آئی ڈی: 2208904)
وزیٹر کاؤنٹر : 38