امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی اور ایک عظیم سماجی مصلح بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


تعلیم کو سماجی اصلاحات کا بنیادی اصول سمجھتے ہوئے ، مالویہ جی نے نوجوانوں کو بنارس ہندو یونیورسٹی کے قیام کے ذریعے ہندوستانی ثقافتی اقدار پر مبنی جدید تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی

اچھوت کے خاتمے کے لیے مہامنا کی زندگی بھر کی وابستگی اور ان کے کسان نواز اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 25 DEC 2025 12:07PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی اور ایک عظیم سماجی مصلح بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکس  پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کہا، "بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی اور ایک عظیم سماجی مصلح، بھارت رتن مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ جی  کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ تعلیم کو سماجی اصلاح کا بنیادی منتر سمجھنے والے مالویہ جی نے بنارس ہندو یونیورسٹی کا قیام کرکے نوجوانوں کو ہندوستانی ثقافتی اقدار پر مبنی جدید تعلیم کے لیے تحریک دی اور پریس کو قوم کی تعمیر کا ذریعہ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ مہامنا کا تعاون، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اچھوت کے خاتمے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف عمل رہے، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

******

U.No:3909

ش ح۔ح ن۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 2208463) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam