خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت قومی سطح پر ’ویر بال دیوس‘ کل منائے گی اور ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘پیش کیا جائے گا


صدر جمہوریہ ہند ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘ عطا کریں گی

مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیوں کا مظاہرہ کرنے والے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 20 بچے’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘ کے لیے منتخب ہوئے

ویر بال دیوس کے قومی سطح کے پروگرام میں وزیر اعظم شرکت کریں گے

ہندوستان کے نوجوان ہیروز کی ہمت ، قربانی اور مثالی اقدار کی یاد میں پروگرام منعقد ہوگا

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر استقبالیہ خطاب پیش کریں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 DEC 2025 10:07AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، ہندوستان کے نوجوان ہیروز کی ہمت، قربانی اور مثالی اقدار کی یاد میں کل (26 دسمبر 2025) قومی سطح پر ویر بال دیوس منائے گی۔  اسی دن پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) ان بچوں کو دیا جائے گا جنہوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایک باوقار قومی اعزاز ہے جو حکومت ہند کی طرف سے ہر سال بہادری، آرٹ اور ثقافت، ماحولیات، سماجی خدمت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور کھیلوں میں غیر معمولی مہارت کے لیے بچوں کو دیا جاتا ہے۔  2025 میں 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 20 بچوں کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔  یہ ایوارڈ بھارت کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو  کے ذریعے، 26 دسمبر 2025 کو صبح 10:00 بجے وگیان بھون ، نئی دہلی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران دیے جائیں گے۔

ویر بال دیوس 2025 کا قومی سطح کا پروگرام 26 دسمبر 2025 کو بھارت منڈپم ، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔  اس قومی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی شرکت کریں گے ، جو ہندوستان کے بچوں اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے اور قوم کی تعمیر میں نوجوان شہریوں کے کردار کو اجاگر کریں گے۔  یہ پروگرام بچوں اور نوجوانوں کو تحریک دینے کے لیے بہادری، مضبوطی اور بے لوث خدمات کی کہانیوں کو اجاگر کرے گا ، وکست بھارت @ 2047 کے مطابق بااختیار اور ذمہ دار شہریوں کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کرے گا۔  خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی استقبالیہ خطاب پیش کریں گی۔

اس پروگرام میں اسکول کے بچے ، پی ایم آر بی پی ایوارڈ یافتگان اور ملک بھر سے معززین شرکت کریں گے ۔  ہندوستان کے بھرپور تہذیبی ورثے اور بہادری کے جذبے کو ظاہر کرنے والی ثقافتی پیشکش تقریبات کا ایک لازمی حصہ بنیں گی۔

ویر بال دیوس 2025-ایک قومی سطح کا پروگرام ، 26 دسمبر 2025 کو دوپہر 12:30 بجے سے این آئی سی ویب کاسٹ، ڈی ڈی نیوز  اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا، جس سے ملک گیر شرکت ممکن ہوگی۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3905


(ریلیز آئی ڈی: 2208407) وزیٹر کاؤنٹر : 62