امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم ،کسانوں کے عظیم رہنما اور بھارت رتن آنجہانی چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


چودھری چرن سنگھ کی زندگی زرعی نظام کی ترقی ، کسانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے لیے وقف تھی

انہوں نے بے خوفی کے ساتھ کسانوں اور زراعت کو حکمرانی کے مرکز میں رکھا اورایمرجنسی اور آمریت کے دور کو ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا

प्रविष्टि तिथि: 23 DEC 2025 11:27AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہم کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سابق وزیر اعظم ،کسانوں کے عظیم رہنما اور بھارت رتن آنجہانی چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ، کسانوں کے عظیم رہنما اور بھارت رتن آنجہانی چودھری چرن سنگھ جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی چودھری چرن سنگھ کی زندگی زرعی نظام کی ترقی ، کسانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے لیے وقف تھی ۔ جناب شاہ نے کہا کہ انہوں نے ہمت کے ساتھ کسانوں اور زراعت کو حکمرانی کے مرکز میں رکھا اور ایمرجنسی اور آمریت کے دورکوختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

* * * ** * * *

)ش ح – م ع ن- م ش(

UN.3812


(रिलीज़ आईडी: 2207670) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam