امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی جانب سے ایشین یوتھ پیرا گیمز 2025 میں 36 طلائی ، 28 نقرئی اور 38 کانسے کے تمغے جیتنے پر بھارت کے نوجوان پیرا ایتھلیٹس کو مبارکباد
یہ شاندار کامیابی کھلاڑیوں کی لگن، لچیلے پن اور ہار نہ ماننے کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں بھارت تیزی سے کھیلوں کی صلاحیتوں اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کےحامل عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے
پیرا ایتھلیٹس کے لیے ان کی آئندہ تمام کوششوں میں مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 DEC 2025 8:33PM by PIB Delhi
امداد باہمی اور امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ایشین یوتھ پیرا گیمز 2025 میں 36 طلائی، 28 نقرئی اور 38 کانسے کے تمغے جیتنے پر بھارتی نوجوان پیرا ایتھلیٹس کو مبارکباد دی ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا، ’’بھارتی نوجوانوں کی #AsianYouthParaGames2025 میں شاندار کارکردگی! 36 طلائی، 28 نقرئی اور 38 کانسے کے تمغوں سمیت 102 تمغوں کی تاریخی کامیابی پر ہمارے نوجوان پیرا ایتھلیٹس کو دلی مبارکباد! یہ شاندار کامیابی ان کی لگن، لچیلے پن اور ہار نہ ماننے کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، بھارت تیزی سے کھیلوں کی صلاحیتوں اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے حامل عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ان کی آئندہ تمام کوششوں میں مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات!‘‘
***************
) ش ح –ک ح- ش ہ ب )
U.No. 3761
(ریلیز آئی ڈی: 2207302)
وزیٹر کاؤنٹر : 32