دیہی ترقیات کی وزارت
صدرِ جمہوریہ نے وکست بھارت—روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی) (وی بی—جی رام جی) بل، 2025 کو منظوری دے دی
یہ قانون قانونی روزگار کی ضمانت کو بڑھا کر 125 دن کر دیتا ہے
مستقبل کی منصوبہ بندی میں پنچایتوں کو قیادت کا کردار — منصوبہ بندی کا اختیار گرام سبھا اور پنچایتوں کے پاس ہوگا
وکست بھارت—جی رام جی، وکست بھارت@2047 کے وژن سے ہم آہنگ ہے
प्रविष्टि तिथि:
21 DEC 2025 4:30PM by PIB Delhi
صدرِ جمہوریہ ہند نے وکست بھارت—روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی) (وی بی- جی رام جی) بل، 2025 کو منظوری دے دی ہے، جو دیہی روزگار پالیسی کی تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس قانون کے تحت دیہی گھرانوں کے لیے قانونی اجرتی روزگار کی ضمانت کو بڑھا کر ہر مالی سال میں 125 دن کر دیا گیا ہے۔یہ قانون بااختیاری، ہمہ گیر ترقی، ترقیاتی اقدامات کے باہمی انضمام اور مکمل گنجائش کی بنیاد پر فراہمی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خوشحال، مضبوط اور خود کفیل دیہی بھارت کی بنیاد مزید مستحکم ہوگی۔
اس سے قبل پارلیمنٹ نے وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی) بل، 2025 منظور کیا تھا، جو ہندوستان کی دیہی روزگار اور ترقی کے فریم ورک میں ایک فیصلہ کن اصلاح کی علامت ہے۔ یہ قانون مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا)، 2005 کی جگہ ایک جدید قانونی لائحہء عمل متعارف کراتا ہے، جو ذریعۂ معاش کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور وکست بھارت @2047 کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔
بااختیاری، ترقی، ہم آہنگی اور مکمل گنجائش کے اصولوں پر مبنی یہ قانون دیہی روزگار کو ایک علیحدہ فلاحی مداخلت کے بجائے ترقی کے ایک مربوط آلے میں تبدیل کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔ یہ دیہی گھرانوں کے لیے آمدنی کے تحفظ کو مضبوط بناتا ہے، حکمرانی اور جوابدہی کو جدید بناتا ہے اور اجرتی روزگار کو پائیدار اور پیداواری دیہی اثاثوں کی تخلیق سے جوڑتا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خوشحال اور مضبوط دیہی بھارت کی بنیاد پڑتی ہے۔
قانون کی نمایاں خصوصیات
قانونی روزگار کی ضمانت میں اضافہ
• یہ قانون ہر مالی سال میں ہر دیہی گھرانے کو، جن کے بالغ افراد غیر ہنرمند دستی کام کرنے کے لیے رضاکار ہوں، کم از کم 125 دن کے اجرتی روزگار کی قانونی ضمانت فراہم کرتا ہے (دفعہ 5(1))۔
• پہلے سے موجود 100 دن کے حق کے مقابلے میں یہ اضافہ دیہی گھرانوں کے لیے ذریعۂ معاش کے تحفظ، کام کی پیش گوئی اور آمدنی کے استحکام کو نمایاں طور پر مضبوط بناتا ہے، ساتھ ہی انہیں قومی ترقی میں زیادہ مؤثر اور بامعنی کردار ادا کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے متوازن انتظام
• بوائی اور کٹائی کے مصروف موسموں کے دوران زرعی مزدوروں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے یہ قانون ریاستوں کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ایک مالی سال میں مجموعی طور پر ساٹھ دن تک کے وقفے کی اطلاع دے سکیں (دفعہ 6)۔
• 125 دن کی مکمل روزگار ضمانت برقرار رہے گی اور بقیہ مدت کے دوران فراہم کی جائے گی، جس سے زرعی پیداوار اور مزدوروں کے تحفظ دونوں کی حمایت کرنے والا ایک متوازن اور منظم نظام یقینی بنایا جاتا ہے۔
اجرتوں کی بروقت ادائیگی
• یہ قانون اجرتوں کی ہفتہ وار ادائیگی کو لازم قرار دیتا ہے یا ہر صورت میں کام کی تکمیل کے پندرہ دن کے اندر ادائیگی یقینی بناتا ہے (دفعہ 5(3))۔ مقررہ مدت سے زائد تاخیر کی صورت میں شیڈول دوم میں دی گئی دفعات کے مطابق تاخیر کا معاوضہ ادا کیا جائے گا، جس سے اجرتی تحفظ مضبوط ہوگا اور مزدوروں کو تاخیر سے محفوظ رکھا جائے گا۔
پیداواری دیہی بنیادی ڈھانچے سے منسلک روزگار
قانون کے تحت اجرتی روزگار کو واضح طور پر چار ترجیحی موضوعاتی شعبوں میں پائیدار عوامی اثاثوں کی تخلیق سے جوڑا گیا ہے (دفعہ 4(2) بمعہ شیڈول اوّل):
- پانی کی سلامتی اور پانی سے متعلق کام
- بنیادی دیہی بنیادی ڈھانچہ
- ذریعۂ معاش سے متعلق بنیادی ڈھانچہ
- شدید موسمی واقعات کے اثرات میں کمی کے لیے کام
تمام کام نچلی سطح سے بالا سطح کے طریقۂ کار کے تحت منصوبہ بند کیے جاتے ہیں، اور تخلیق کیے گئے تمام اثاثوں کو وکست بھارت قومی دیہی بنیادی ڈھانچہ اثاثے میں یکجا کیا جاتا ہے۔ اس سے عوامی سرمایہ کاری میں ہم آہنگی، بکھراؤ سے بچاؤ اور مقامی ضروریات کے مطابق نتائج پر مبنی منصوبہ بندی ممکن ہوتی ہے، جس کا مقصد اہم دیہی بنیادی ڈھانچے کی مانگ پوری کرنا ہے۔
قومی ہم آہنگی کے ساتھ غیر مرکزی منصوبہ بندی
• تمام کام وکست گرام پنچایت منصوبوں (وی جی پی پیز) سے شروع ہوتے ہیں، جو گرام پنچایت سطح پر شراکتی عمل کے ذریعے تیار اور گرام سبھا سے منظور کیے جاتے ہیں (دفعات 4(1) تا 4(3))۔
• یہ منصوبے پی ایم گتی شکتی سمیت قومی پلیٹ فارمز کے ساتھ ڈیجیٹل اور جغرافیائی طور پر مربوط کیے جاتے ہیں، جس سے پورے حکومتی نظام میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے جبکہ مقامی سطح پر فیصلہ سازی مکمل طور پر برقرار رہتی ہے۔
• یہ مربوط منصوبہ بندی وزارتوں اور محکموں کو مؤثر عمل درآمد، دوہرا کام اور وسائل کے ضیاع سے بچاؤ، اور مانگ کی بنیاد پر نتائج کے ذریعے ترقی کی رفتار تیز کرنے میں مدد دے گی۔
اصلاح شدہ مالیاتی ڈھانچہ
• یہ قانون مرکزی معاونت یافتہ اسکیم کے طور پر نافذ کیا جاتا ہے، جسے ریاستی حکومتیں قانون کی دفعات کے مطابق نوٹیفائی اور عملی جامہ پہنائیں گی۔
• لاگت کی شراکت کا تناسب مرکز اور ریاستوں کے درمیان 60:40، شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے 90:10، جبکہ بغیر مقننہ والے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 100 فیصد مرکزی فنڈنگ ہے۔
• فنڈنگ ریاست وار معیاری الاٹمنٹس کے ذریعے کی جاتی ہے، جو قواعد میں طے شدہ معروضی پیمانوں پر مبنی ہے (دفعات 4(5) اور 22(4))، اس سے پیش گوئی، مالی نظم و ضبط اور مضبوط منصوبہ بندی یقینی بنتی ہے، جبکہ روزگار اور بے روزگاری الاؤنس کے قانونی حقوق مکمل طور پر محفوظ رہتے ہیں۔
انتظامی صلاحیت میں اضافہ
• انتظامی اخراجات کی حد 6 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دی گئی ہے، جس سے افرادی قوت، تربیت، تکنیکی صلاحیت اور فیلڈ سطح پر معاونت بہتر ہوگی اور اداروں کی نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت مضبوط بنے گی۔
وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی) ایکٹ، 2025، وژن وکست بھارت @2047 کے مطابق ہندوستان کے دیہی روزگار کے لائحہء عمل کی تجدید اور تقویت کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ مالی سال میں 125 دن کی قانونی اجرتی روزگار ضمانت میں اضافہ کرکے یہ قانون روزگار کا مطالبہ کرنے کے حق کو مضبوط بناتا ہے اور غیر مرکزی، شراکتی حکمرانی کو مزید تقویت بخشتا ہے۔ شفاف، ضابطہ جاتی فنڈنگ، جوابدہی کے طریقۂ کار، ٹیکنالوجی سے ممکن شمولیت اور ہم آہنگی پر مبنی ترقی کو یکجا کرتے ہوئے یہ یقینی بناتا ہے کہ دیہی روزگار نہ صرف آمدنی کا تحفظ فراہم کرے بلکہ پائیدار ذریعۂ معاش، مضبوط اثاثوں اور طویل مدتی دیہی خوشحالی میں بھی حصہ ڈالے۔
روزگار کی ضمانت اور مطالبے کا حق
یہ قانون روزگار کے مطالبے کے حق کو کمزور نہیں کرتا۔ اس کے برعکس، دفعہ 5(1) کے تحت حکومت پر یہ واضح قانونی ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ اہل دیہی گھرانوں کو کم از کم 125 دن کی ضمانت شدہ اجرتی روزگار فراہم کرے۔ ضمانت شدہ دنوں میں توسیع، مضبوط جوابدہی اور شکایت ازالہ کے طریقۂ کار کے ساتھ، اس حق کی قابلِ نفاذ حیثیت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔
معیاری فنڈنگ اور روزگار کی فراہمی
معیاری الاٹمنٹس کی طرف منتقلی بجٹ اور فنڈ فلو کے طریقۂ کار سے متعلق ہے اور روزگار کے قانونی حق کو متاثر نہیں کرتی۔ دفعات 4(5) اور 22(4) ضابطہ جاتی اور پیش گوئی کے قابل الاٹمنٹس کو یقینی بناتی ہیں، جبکہ روزگار یا بے روزگاری الاؤنس فراہم کرنے کی قانونی ذمہ داری برقرار رہتی ہے۔
غیر مرکزیت اور پنچایتوں کا کردار
یہ قانون منصوبہ بندی یا عمل درآمد کو مرکزی نہیں بناتا۔ دفعات 16 تا 19 کے تحت منصوبہ بندی، نفاذ اور نگرانی کے اختیارات مناسب سطحوں پر پنچایتوں، پروگرام افسران اور ضلعی حکام کو دیے گئے ہیں۔ قومی سطح پر جو چیز مربوط کی جاتی ہے وہ مرئیت، ہم آہنگی اور کنورجنس ہے، نہ کہ مقامی فیصلہ سازی۔
روزگار اور اثاثہ سازی
یہ قانون 125 دن کی بہتر قانونی ذریعۂ معاش کی ضمانت فراہم کرتا ہے، ساتھ ہی یہ یقینی بناتا ہے کہ روزگار، پیداواری، پائیدار اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط اثاثوں کی تخلیق میں حصہ ڈالے۔ روزگار کی تخلیق اور اثاثہ سازی کو باہمی تقویت دینے والے اہداف کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو طویل مدتی دیہی ترقی اور لچک کو سہارا دیتے ہیں (دفعہ 4(2) اور شیڈول اوّل)۔
ٹیکنالوجی اور شمولیت
قانون کے تحت ٹیکنالوجی رکاوٹ نہیں بلکہ سہولت کار ہے۔ دفعات 23 اور 24 بایومیٹرک تصدیق، جیو ٹیگنگ اور بروقت ڈیش بورڈز کے ذریعے شفافیت کو ممکن بناتی ہیں، جبکہ دفعہ 20 گرام سبھاؤں کے ذریعے سماجی آڈٹس کو مضبوط کرتی ہے، جس سے برادری کی نگرانی، شفافیت اور شمولیت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
بے روزگاری الاؤنس
یہ قانون سابقہ محرومی کی دفعات کو ختم کرتا ہے اور بے روزگاری الاؤنس کو ایک بامعنی قانونی تحفظ کے طور پر بحال کرتا ہے۔ مقررہ مدت میں روزگار فراہم نہ ہونے کی صورت میں پندرہ دن بعد بے روزگاری الاؤنس قابلِ ادائیگی ہوگا۔
نتیجہ
وکست بھارت – روزگار اور آجیویکا مشن (دیہی) ایکٹ، 2025 کی منظوری ہندوستان کی دیہی روزگار ضمانت کی ایک اہم تجدید ہے۔ 125 دن کی قانونی روزگار ضمانت میں توسیع، غیر مرکزی اور شراکتی منصوبہ بندی، مضبوط جوابدہی، اور ہم آہنگی و مکمل گنجائش پر مبنی ترقی کو ادارہ جاتی شکل دے کر یہ قانون دیہی روزگار کو بااختیاری، ہمہ گیر ترقی اور ایک خوشحال و مضبوط دیہی بھارت کی تشکیل کے لیے ایک اہم طریقے کے طور پر ازسرِنو متعارف کراتا ہے—جو وکست بھارت @2047 کے وژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :3750 )
(रिलीज़ आईडी: 2207200)
आगंतुक पटल : 37
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Khasi
,
English
,
हिन्दी
,
Nepali
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam