ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے وندے بھارت ٹرینوں میں علاقائی پکوان متعارف کرواکےمسافروں کے تجربے کو مزید بہتر بنا یا


مسافر مہاراشٹر، گجرات، اڈیشہ، مغربی بنگال، کیرالہ، بہار اور کشمیر کے علاقائی پکوانوں سے اپنی ٹرین کی نشستوں پر آرام سے لطف اندوز ہوں گے

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 2:08PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے ثقافتی طور پر اہم خوراک اور مستند مقامی ذائقوں کی پیشکش کے ذریعے مسافروں کے تجربے کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے وندے بھارت ٹرینوں میں علاقائی پکوانوں کی سروس شروع کی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ہندوستان کے متنوع پکوانوں کا ورثہ براہِ راست مسافروں تک پہنچایا جا رہا ہے، جس سے وہ اپنی ٹرین کی نشستوں پر آرام سے بیٹھ کر علاقائی پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

20101/20102 ناگپور-سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافر مہاراشٹر کے کاندہ پوہا کے ساتھ ساتھ جنوبی ہند کے دونڈاکایا کارم پوڑی فرائی اور آندھرا پردیش کے آندھرا کوڈی کورا کا ذائقہ چکھ سکتے ہیں۔ گجراتی ذائقے میتھی تھیپلا کی شکل میں 20901 ایم ایم سی ٹی-جی این سی وندے بھارت ایکسپریس اور مصالحہ لوکی کی شکل میں 26902 ایس بی آئی بی-وی آر ایل وندے بھارت ایکسپریس میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ اڈیشہ کا آلو پھول کوپی 22895 ہاوڑہ-پوری وندے بھارت ایکسپریس میں دستیاب ہے۔

1.jpg

کیرالہ کے روایتی کھانے بشمول سفید چاول، پچاکا چیروپیار میژوکو پراٹی، کڈلا کری، کیرالہ پراٹھا، سادہ دہی، پالادا پیاسم اور اپم 20633/34 کاسرگوڈ-تریویندرم وندے بھارت ایکسپریس اور 20631/32 منگلور-تریویندرم وندے بھارت ایکسپریس میں دستیاب ہیں۔ مغربی بنگال کا کوشا پنیر 20872 آر او یو-ایچ ڈبلیو ایچ وندے بھارت ایکسپریس اور آلو پٹول بھاجا 22895 ایچ ڈبلیو ایچ-پوری وندے بھارت ایکسپریس میں پیش کیا جا رہا ہے۔ بہار کے مخصوص پکوان جیسے چمپارن پنیر 22349 پی این بی ای-آر این سی وندے بھارت ایکسپریس میں، جبکہ چمپارن چکن 22348 پی این بی ای-ایچ ڈبلیو ایچ وندے بھارت ایکسپریس میں دستیاب ہے۔

2.jpg

3.jpg

ڈوگری پکوان بشمول امبل کدو اور جموں چنا مصالحہ ٹرین نمبر 26401-02 اور 26403-04 میں پیش کیے جا رہے ہیں، جبکہ کشمیری خصوصیات جیسے ٹماٹر چمن اور کیسر پھرنی ٹرین نمبر 26401/02 اور 26403/04 ایس وی ڈی کے-سینا وندے بھارت ایکسپریس میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔

4.jpg

5.jpg

 مہاراشٹر کا مصالحہ اپما 22229 سی ایس ایم ٹی-ایم اے او وندے بھارت ایکسپریس میں دستیاب ہے، جبکہ مغربی بنگال کا مرگیر جھول 22302 این جے پی-ایچ ڈبلیو ایچ وندے بھارت ایکسپریس میں پیش کیا جا رہا ہے۔

6.jpg

7.jpg

اس اقدام کے ذریعےہندوستانی ریلوےہندوستان کے بھرپور پکوانوں کے تنوع کا جشن منا رہی ہے، جس سے ریل کے سفر کو مزید یادگار اور ثقافتی طور پر دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ن م

U. No-3474


(रिलीज़ आईडी: 2205953) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam