وزارت اطلاعات ونشریات
او ٹی ٹی مواد سی بی ایف سی کے دائرہ اختیار سے باہر رہے گا ; آئی ٹی قوانین کے تحت تین سطحی ادارہ جاتی طریقہ کار کا نفاذ
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 2:51PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) سنیماٹوگراف ایکٹ 1952 کے تحت قائم کردہ ایک قانونی اتھارٹی ہے جو عوامی نمائش کے لیے سنیماٹوگرافک فلموں کی جانچ اور تصدیق کرتی ہے ۔
او ٹی ٹی مواد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیریز کے لیے رہنما ہدایات اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطۂ اخلاق) قوانین ، 2021 کے پارٹ III کی دفعات کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے ۔
ضابطہ اخلاق کے تحت او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کو قانون کے ذریعہ ممنوع مواد شائع کرنے سے باز رہنے اور قواعد میں دی گئی ہدایات کے مطابق مواد کی عمر کی بنیاد پر درجہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔
قواعد میں مواد کے اصولوں کی تعمیل اور عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کے لیے تین سطحی ادارہ جاتی طریقہ کار کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے ۔
پہلی سطح: ناشرین کی طرف سے خوداحتسابی
دوسری سطح : ناشرین کے خود احتسابی کے اداروں کے ذریعے احتساب
تیسری سطح: مرکزی حکومت کی طرف سے نگرانی کا طریقہ کار
او ٹی ٹی مواد سے متعلق شکایات کو آئی ٹی قواعد، 2021 کے تحت فراہم کردہ ازالۂ شکایات کی پہلی سطح یعنی ناشرین کی طرف سے خوداحتسابی کے طریقۂ کار کے مطابق مناسب کارروائی کے لیے متعلقہ او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کو باقاعدہ طور پر ارسال کیا گیا ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے آج لوک سبھا میں ڈاکٹر ایم کے وشنوں پرساد کے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
****
ش ح۔ ع و ۔ خ م
U. No. 3375
(रिलीज़ आईडी: 2205510)
आगंतुक पटल : 5