وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی نے ثقافت کے بڑے پیمانے پر فروغ اور مالی وسائل میں اضافے کے لئے مواد کی ترسیل اور اشتراک سے متعلق فریم ورک کا آغاز
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 3:37PM by PIB Delhi
پرسار بھارتی نے اپنی عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے ثقافتی رسائی کو فروغ دینے اور مواد سے مالی وسائل میں اضافے کے لیے مواد کی ترسیل اور اشتراک سے متعلق سنڈیکیشن پالیسی 2025 کا مسودہ تیار کیا ہے ۔یہ مسودہ عوامی مشاورت کے لیے پرسار بھارتی کی ویب سائٹ پر دستیاب تھا ۔
میڈیا ایکو سسٹم میں کلیدی شراکت داروں کے ساتھ ایک منظم صنعتی مشاورت کی گئی ۔ ان میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ، لینئر ٹی وی براڈکاسٹر ، ریڈیو نیٹ ورک ، ٹیلی کام کیریئر ، آئی پی ٹی وی آپریٹر اور مواد جمع کرنے والے شامل ہیں ۔
اس پالیسی کا مقصد دوردرشن اور آکاش وانی کے ذریعے تیار کردہ مواد ، آرکائیو شدہ قومی اور علاقائی مواد ، اور براہ راست کوریج (سرکاری تقریبات ، تہوار ، کھیل وغیرہ) سے مالی وسائل میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس میں پرسار بھارتی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے ڈیجیٹل-فرسٹ مواد کو بھی مدنظر رکھا گیاہے ۔
اسکے علاوہ ، ڈرافٹ پالیسی میں پرسار بھارتی کی ملکیت والے کمیشنڈ ، شریک پروڈیوسڈ ، لائسنس یافتہ اور دیگر مواد کے زریعہ آمدنی میں اضافے کی بھی تجویز ہے ۔
کنٹینٹ سنڈیکیشن پالیسی کے مسودے میں پرسار بھارتی کے مواد کی رسائی کو بڑھانے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی ثقافتی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی پلیٹ فارموں کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کا تصور پیش کیا گیا ہے ۔
یہ فلیٹ فیس ، ریونیو شیئر ، ریونیو شیئر کے ساتھ کم از کم گارنٹی جیسے لچکدار لائسنسنگ ماڈل فراہم کرتا ہے ۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے جناب سیلواگنپتی ٹی ایمکے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کے جواب میں فراہم کیں ۔
***
ش ح۔ عو ۔ خ م
U. No. 3355
(रिलीज़ आईडी: 2205437)
आगंतुक पटल : 6